پاکستان کے فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی، وانی کپور کے ساتھ رومانس کریں گے
اداکار فواد خان بالی ووڈ میں واپسی کر رہے ہیں۔ ان کی آنے والی فلم کو لے کر مداحوں میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ وانی کپور کے ساتھ ان کی جوڑی فلم ’عبیر گلال‘ میں نظر آئے گی۔ حال ہی میں فلم کا پہلا پرومو ریلیز ہوا، جس میں فواد کا پرکشش انداز اور وا
پاکستان کے فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی، وانی کپور کے ساتھ رومانس کریں گے


اداکار فواد خان بالی ووڈ میں واپسی کر رہے ہیں۔ ان کی آنے والی فلم کو لے کر مداحوں میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ وانی کپور کے ساتھ ان کی جوڑی فلم ’عبیر گلال‘ میں نظر آئے گی۔ حال ہی میں فلم کا پہلا پرومو ریلیز ہوا، جس میں فواد کا پرکشش انداز اور وانی کے ساتھ ان کی زبردست کیمسٹری نظر آرہی ہے۔ یہ فلم مئی میں ریلیز ہوگی اور شائقین اس کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

فواد خان بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے بعد ہندی سینما سے غائب ہو گئے تھے۔ وہ اس سے قبل 'اے دل ہے مشکل'، 'خوبصورت' اور 'کپور اینڈ سنز' جیسی فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ اب فواد خان اپنی نئی فلم 'عبیر گلال' سے واپسی کر رہے ہیں اور ان کے ساتھ وانی کپور نظر آئیں گی۔

فلم عبیر گلال کا پہلا پرومو حال ہی میں جاری کیا گیا ہے۔ اس پرومو میں 'آپ کو آخری بار محبت کب ہوئی؟' یہ ڈائیلاگ سنائی دیتا ہے اور اس کے بعد بیک گراو¿نڈ میں کمار سانو کا مشہور گانا 'کچھ نہ کہو' چلتا ہے، جس میں فواد گنگناتے نظر آتے ہیں۔ آخر میں، وانی کپور نے فواد سے پوچھا، کیا تم میرے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہے ہو؟ اس پر فواد نے جواب دیا کہ کیا مجھے ایسا کرنا چاہیے؟ اس مضحکہ خیز ڈائیلاگ سے فلم کا رومانوی اور ہلکا پھلکا لہجہ سامنے آتا ہے جو شائقین کو پسند آ سکتا ہے۔

وانی کپور نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا، انتظار ختم ہو گیا، فواد اور میں 'عبیر گلال' کے ذریعے بڑے پردے پر ایک محبت کی کہانی لا رہے ہیں۔ فلم 9 مئی کو ریلیز ہو رہی ہے۔

فلم 'عبیر گلال' کو وویک اگروال، اونتیکا ہری اور راکیش سپی نے پروڈیوس کیا ہے۔ امیت ترویدی نے فلم کی موسیقی ترتیب دی ہے۔ فلم کی ہدایت آرتی باگری نے دی ہیں۔ فلم کی شوٹنگ گزشتہ سال ستمبر میں لندن میں شروع ہوئی تھی۔ یہ فلم 9 مئی کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande