شولاپور کے مشہور نیورو فزیشن ڈاکٹرشریش والسانگکر کی خودکشی سے شولاپور میں غم کی لہر
شولاپور کے مشہور نیورو فزیشین ڈاکٹرشریش والسانگکر کی خودکشی سے شولاپور میں غم کی لہر شولاپور، 19 اپریل (ہ س)۔ شولاپور کے معروف نیورو فزیشین ڈاکٹر شریش والسانگکر نے جمعہ کی شب اپنے ہی گھر میں سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی۔ خودکشی ک
solapur-doctor-suresh-suicide-case


شولاپور کے مشہور نیورو فزیشین ڈاکٹرشریش والسانگکر کی خودکشی سے شولاپور میں غم کی لہر

شولاپور، 19 اپریل (ہ س)۔ شولاپور کے معروف نیورو فزیشین ڈاکٹر

شریش والسانگکر نے جمعہ کی شب اپنے ہی گھر میں سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی۔

خودکشی کی یہ افسوسناک واردات شہر میں غم و صدمے کی لہر دوڑا گئی ہے، جبکہ طبی

برادری اس واقعہ سے گہرے صدمے میں ہے۔

ڈاکٹر شریش والسانگکر نے خود کو گولی

مارنے کے بعد اسی اسپتال میں دم توڑا جہاں وہ برسوں سے مریضوں کا علاج کر رہے تھے۔

ان کی خودکشی کی خبر سنتے ہی اسپتال کے اسٹاف، مریض اور شہریوں کی بڑی تعداد

اسپتال پہنچ گئی۔ خواتین و مرد عملے کی آنکھیں اشکبار تھیں اور ہر چہرے پر دکھ کا

سایہ چھایا ہوا تھا۔

واقعہ کی تفصیل کے مطابق، ڈاکٹر شریش

والسانگکر رات 8 بجے اپنے اہل خانہ کے ساتھ کھانے کی میز پر موجود تھے۔ تقریباً

8:30 بجے وہ اچانک اٹھے اور باتھ روم چلے گئے، جہاں انہوں نے اپنی ہی لائسنس یافتہ

بندوق سے سر پر گولی مار لی۔ فائرنگ کی آواز سنتے ہی اہل خانہ فوری طور پر وہاں

پہنچے۔ ان کے بیٹے ڈاکٹر اشون والسانگکر نے فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی، لیکن

گولی لگنے کی شدت زیادہ ہونے کے باعث انہیں بچایا نہ جا سکا اور 9:30 بجے ان کی

موت واقع ہو گئی۔

ڈاکٹر شریش والسانگکر نہ صرف شولاپور

بلکہ پورے مہاراشٹر اور ملک بھر میں اپنے طبی کام کے حوالے سے جانے جاتے تھے۔

انہوں نے نیورو فزیالوجی کے شعبے میں قابل ذکر خدمات انجام دیں۔ ان کے ہزاروں مریض

اور ساتھی ڈاکٹر ان کی موت پر گہرے دکھ میں مبتلا ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی

تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اس بات کی چھان بین کی جا رہی ہے کہ ڈاکٹر والسانگکر

نے یہ انتہائی قدم کیوں اٹھایا۔ اب تک خودکشی کی کوئی واضح وجہ سامنے نہیں آ سکی

ہے۔

ڈاکٹر شریش والسانگکر کی موت نے

شولاپور کے شہریوں، ان کے مریضوں اور ساتھی ڈاکٹروں کو سوگوار کر دیا ہے۔ ہر کوئی

اس سوال پر حیران و پریشان ہے کہ ایک کامیاب اور بااثر ڈاکٹر آخر کیوں اس حد تک جا

پہنچا کہ اسے اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان


 rajesh pande