نئی دہلی، 19 اپریل (ہ س)۔ٹیسلا انک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایلون مسک اس سال کے آخر میں ہندوستان کا دورہ کریں گے۔ مسک نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ اپنی فون پر بات چیت کے ایک دن بعد ہفتہ کو یہ اعلان کیا ہے۔
ایلون مسک نے ’ایکس‘ پوسٹ پر لکھا کہ ’پی ایم مودی کے ساتھ بات کرنا اعزاز کی بات تھی۔ میں اس سال کے آخر میں ہندوستان آنے کا منتظر ہوں۔‘ ایلون مسک نے اپنی پوسٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ایکس پر شیئر کی گئی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے یہ لکھا ہے۔
اس سے قبل وزیر اعظم مودی نے ایلون مسک سے بات کرنے کے بعد اپنے ایکس پوسٹ اکاو¿نٹ پر لکھا تھا، ’ایلون مسک سے بات چیت کی اور مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا، جن میں اس سال کے شروع میں واشنگٹن ڈی سی میں ہماری ملاقات کے دوران شامل کئے گئے موضوعات شامل تھے۔ ہم نے ٹیکنالوجی اور اختراع کے شعبوں میں تعاون کے بے پناہ امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ ہندوستان ان ڈومین میں امریکہ کے ساتھ اپنی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد