وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن 20 اپریل کو امریکہ اور پیرو کے 10 روزہ دورے پر جائیں گی
نئی دہلی، 19 اپریل (ہ س)۔ مرکزی خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزیر نرملا سیتا رمن ہفتہ کی دیر رات 20 سے 30 اپریل تک امریکہ اور پیرو کے 10 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گی۔ وزیر خزانہ 20 سے 25 اپریل تک اپنے امریکی دورے کے دوران سان فرانسسکو اور واشنگٹن
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن 20 اپریل کو امریکہ اور پیرو کے 10 روزہ دورے پر جائیں گی


نئی دہلی، 19 اپریل (ہ س)۔

مرکزی خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزیر نرملا سیتا رمن ہفتہ کی دیر رات 20 سے 30 اپریل تک امریکہ اور پیرو کے 10 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گی۔ وزیر خزانہ 20 سے 25 اپریل تک اپنے امریکی دورے کے دوران سان فرانسسکو اور واشنگٹن ڈی سی جائیں گی۔ سیتارامن آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی موسم بہار کی میٹنگوں میں شرکت کریں گی۔ وہ لیما میں ایک کمیونٹی پروگرام میں بھی شرکت کریں گی، جہاں وہ پیرو میں مقیم ہندوستانی تارکین وطن سے بات چیت کریں گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق، مرکزی وزیر خزانہ 20 اپریل کو سان فرانسسکو کے اسٹین فورڈ یونیور سٹی کے ہوور انسٹی ٹیوشن میں ترقی یافتہ بھارت 2047 کی بنیاد رکھنا موضوع پر کلیدی خطاب کریں گی۔

۔اس کے بعد فائر سائیڈ چیٹ سیشن ہوگا۔ سیتا رمن سان فرانسسکو میں واقع اعلیٰ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) فرموں کے سی ای او کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کریں گی۔ اس کے علاوہ وہ سرمایہ کاروں کے ساتھ گول میز میٹنگ کے دوران سرکردہ فنڈ مینجمنٹ فرموں کے اعلیٰ سی ای اوز کے ساتھ بھی بات چیت کریں گی۔ سیتا رمن سان فرانسسکو میں ہندوستانی تارکین وطن کے لئے ایک تقریب میں ہندوستانی برادری سے ملاقات کریں گی۔

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن 26 سے 30 اپریل تک پیرو کے اپنے پہلے دورے کے دوران وزارت خزانہ کے حکام اور کاروباری رہنماو¿ں کے ایک ہندوستانی وفد کی قیادت کریں گی۔ اس دوران وہ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط ہوتے ہوئے دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو اجاگر کریں گی۔ لیما سے اپنے دورے کا آغاز کرتے ہوئے، مرکزی وزیر خزانہ پیرو کی صدر محترمہ ڈینا بولوارتے اور پیرو کے وزیر اعظم ہز ایکسی لینسی گسٹاوو ایڈرینزین سے ملاقات کریں گی۔ اس کے علاوہ وہ پیرو کے وزیر خزانہ اور اقتصادیات، دفاع، توانائی اور کانوں کے وزراء کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گی اور مقامی عوامی نمائندوں سے بھی بات چیت کریں گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande