رانچی، 19 اپریل (ہ س)۔ جھارکھنڈ کے بیشتر اضلاع میں دن میں گرمی اور رات کو سردی محسوس ہورہی ہے۔ رانچی میں موسم کا مزاج دیکھتے ہی دیکھتے تبدیل ہو جا رہا ہے۔ یہاںتیز دھوپ کے درمیان اچانک آسمان پر سیاہ بادل آ جا رہے ہیں اور اچانک تیز بارش اور ژالہ باری ہونے لگ رہی ہے۔ جمعہ کو بھی ایسی ہی صورتحال دیکھنے میں آئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راجدھانی رانچی سمیت ریاست کے کئی اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے کم رہا، جس کی وجہ سے لوگوں کو گرمی سے راحت مل رہی ہے،جبکہ گزشتہ سال اپریل کے مہینے میں کئی اضلاع میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے اوپر تھا۔ گزشتہ سال 24 اپریل کو گوڈا میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سیلسیس سے اوپر تھا، وہیں اس سال 19 اپریل کو درجہ حرارت 25.5 ڈگری رہا۔ اس کے علاوہ پچھلے سال 24 اپریل کو مشرقی سنگھ بھوم اور مغربی سنگھ بھوم میں گرمی کی لہر چل رہی تھی۔ اس بار مشرقی سنگھ بھوم کے جمشید پور میں درجہ حرارت 34.6 ڈگری ہے۔
10 اضلاع میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے اوپر رہا
سال 2024 میں جھارکھنڈ کے 10 اضلاع میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے اوپر تھا۔ ان میں مشرقی سنگھ بھوم میں 43.7 ڈگری سیلسیس، پلامو میں 41.2 ڈگری، دیوگھر میں 41.1 ڈگری، گڑھوا میں 41.1 ڈگری، جامتاڑا میں 41.9 ڈگری، پاکوڑ میں 43.4 ڈگری، سرائیکیلا-کھرساواں میں 43.4 ڈگری، صاحب گنجمیں.4 41 ڈگری سیلسیس، سمڈیگا میں 40.2 ڈگری اور مغربی سنگھ بھوم میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.6 ڈگری سیلسیس تھا۔
ہفتہ کو رانچی میں درجہ حرارت 32.4، جمشید پور میں 34.6، ڈالٹن گنج میں 39.6 اور بوکارو میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.5 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد