آسام میں رنگالی بیہو کی دھوم : نئے سال اور زرعی خوشحالی کا جشن
گوہاٹی، 15 اپریل (ہ س)۔ آسام میں منگل کو رنگالی بیہو (بوہاگ بیہو) شروع ہو گیا ہے۔ یہ تہوار آسامی نئے سال اور کاشتکاری کے ایک نئے موسم کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے۔ لوگ روایتی لباس پہن کر میلے میں شامل ہو رہے ہیں۔ ہر گاو¿ں میں گانے، موسیقی اور بیہو
Rangali Bihu in Assam: New Year & agricultural prosperity Celebration


گوہاٹی، 15 اپریل (ہ س)۔ آسام میں منگل کو رنگالی بیہو (بوہاگ بیہو) شروع ہو گیا ہے۔ یہ تہوار آسامی نئے سال اور کاشتکاری کے ایک نئے موسم کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے۔ لوگ روایتی لباس پہن کر میلے میں شامل ہو رہے ہیں۔ ہر گاو¿ں میں گانے، موسیقی اور بیہو ڈانس کی پیش کش ہو رہی ہے۔

بیہو تہوار سات دن تک جاری رہتا ہے۔ پہلے دن ’گورو بیہو‘ منایا جاتا ہے، جس میں مویشیوں کو نیلایا اور سجایا جاتا ہے۔ دوسرے دن ’مانوہ بیہو‘ میں لوگ نئے کپڑے پہنتے ہیں اور بزرگوں سے آشیرواد لیتے ہیں۔

تہوار کے دوران روایتی پکوان جیسے چیرا -دہی، پیٹھا اور لارو تیار کیے جاتے ہیں۔ خواتین میکھیلہ چادر پہنتی ہیں اور مرد روایتی دھوتی ک±رتا پہنتے ہیں۔ بیہو رقص ڈھول، پیپا اور گگنا کی دھن پر پیش کیا جاتا ہے۔

ملک اور بیرون ملک آباد آسامی برادری بھی اس تہوار کو بڑے جوش و خروش سے منا رہی ہے۔ رنگالی بیہو آسام کی ثقافتی شناخت اور سماجی اتحاد کی علامت بن گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande