ارریہ ، 11 اپریل (ہ س)۔ایس ایس بی 56 ویں بٹالین کی پتھراہا آؤٹر بارڈر چوکی کی فورس نے پتھراہا کے مہتا ٹولہ کے قریب کل رات ایک اسمگلر کو نیپالی شراب کی 360 بوتلیں اور 10,200 روپے کے ساتھ گرفتار کیا ۔ایس ایس بی کے جوانوں نے یہ کارروائی ہند-نیپال سرحد کے پیلر نمبر 190/2 کے قریب ہندوستانی علاقے میں کی۔ اسمگلر رات کی تاریکی میں نیپال سے شراب کی کھیپ ہندوستان لا رہا تھا۔ اس دوران چیف ریزرو کمانڈر سنیل کمار کی قیادت میں ایس ایس بی کے چار جوانوں کی ٹیم نے اسے پکڑ لیا۔ گرفتارا سمگلر اور شراب کو ایس ایس بی نے ضروری کارروائی کے لیے محکمہ ایکسائز کے حوالے کر دیا۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan