وزیر اعلیٰ نے مہندی گنج کے جلسہ عام میں پی ایم مودی کا خیرمقدم کیا، 3900 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے پر اظہار تشکر کیا
وارانسی، 11 اپریل (ہ س)۔
پریاگ راج مہا کمبھ کے بعد پہلی مرتبہ و زیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی پہنچے جہاں جمعہ کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔
مہندی گنج راجہ تالاب میں منعقدہ جلسہ عام میں وزیر اعظم کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے وارانسی میں تقریباً چار ہزار کروڑ کے 44 ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے پر اظہار تشکر کیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ یوگی نے کہا کہ گزشتہ 11 سالوں میں وزیر اعظم مودی کی قیادت اور رہنمائی میں کاشی نے ترقی کی ہے اور ملک بھر سے عقیدت مند نئی کاشی اور اس کے نئے روپ کو دیکھنے کے لیے جوق در جوق آرہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پچھلے 11 سالوں میں بدلتے ہوئے کاشی کو سب نے دیکھا ہے۔ یہ وہی کاشی ہے جو اپنی تنگ گلیوں، ٹریفک جام کی وجہ سے جانا جاتا تھا۔ پچھلے 11 سالوں میں یہاں 50,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹ آئے ہیں۔ آج بھی کاشی میں تقریباً 4000 کروڑ روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح وزیر اعظم کے ہاتھوں کیا جا رہا ہے۔
مہا کمبھ کے دوران کاشی میں 3 کروڑ عقیدت مند جمع ہوئے۔
جلسہ عام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہریانہ، مہاراشٹرا اور دہلی اسمبلی انتخابات میں تاریخی جیت کے ساتھ ساتھ عظیم الشان مہا کمبھ کے انعقاد کے بعد وزیر اعظم مودی کا یہ پہلا کاشی دورہ ہے۔ کاشی بھی اس عظیم الشان مہاکمبھ کا گواہ بن گیا۔ وزیر اعظم کی قیادت اور رہنمائی میں گزشتہ 11 سالوں میں ملک اور دنیا سے آنے والا ہر عقیدت مند اس نئی کاشی اور بابا وشوناتھ کی مقدس سرزمین کو ایک نئے روپ میں دیکھنے کے لیے بے تاب نظر آیا۔ اس 45 دن طویل تقریب کے موقع پر کاشی میں بھی ایک عظیم اجتماع دیکھا گیا اور اس دوران 3 کروڑ سے زیادہ عقیدت مند یہاں آئے اور بابا وشوناتھ کے مقدس مقام پر حاضری دی ۔ مہا کمبھ کی کامیابی، اس کی شان و شوکت اور اس کی عزیمت وزیر اعظم کی رہنمائی اور قیادت میں نئی بلندیوں کو چھوتی نظر آئی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ