ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی سے سہما اسٹاک مارکیٹ، سال کے پہلے دن سینسیکس اور نفٹی میں زبردست گراوٹ
نئی دہلی، یکم اپریل (ہ س)۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مجوزہ ٹیرف پالیسی کے خوف کی وجہ سے ملکی اسٹاک مارکیٹ نے نئے مالی سال 2025-26 کے پہلے دن آج زبردست گراوٹ کے ساتھ کاروبار شروع کیا۔ آج کا کاروبار بھی کمزوری کے ساتھ شروع ہوا۔ اگرچہ سینسیکس اور نفٹی
ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی سے سہما اسٹاک مارکیٹ، سال کے پہلے دن سینسیکس اور نفٹی میں زبردست گراوٹ


نئی دہلی، یکم اپریل (ہ س)۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مجوزہ ٹیرف پالیسی کے خوف کی وجہ سے ملکی اسٹاک مارکیٹ نے نئے مالی سال 2025-26 کے پہلے دن آج زبردست گراوٹ کے ساتھ کاروبار شروع کیا۔ آج کا کاروبار بھی کمزوری کے ساتھ شروع ہوا۔ اگرچہ سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس تجارت کے پہلے آدھے گھنٹے میں خریداری کی حمایت سے سینسکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی رکوری کر کے سبز نشان تک پہنچنے میں کامیاب رہے تھے، لیکن اس کے بعد فروخت کے دباو¿ کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل گراوٹ جاری رہی۔ پورے دن کے کاروبار کے بعد سینسیکس 1.80 فیصد اور نفٹی 1.50 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔

آج دن بھر کے کاروبار کے دوران آئل اینڈ گیس سیکٹر میں حصص کی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری رہا۔ اسی طرح میڈیا اور ٹیلی کام انڈیکس بھی مضبوط نوٹ پر بند ہونے میں کامیاب رہے۔ دوسری جانب آئی ٹی، کنزیومر ڈیوریبلز اور رئیلٹی سیکٹرز کے شیئر میں مسلسل فروخت کا دباؤ رہا۔ اسی طرح فارماسیوٹیکل، بینکنگ، آٹوموبائل، کیپٹل گڈز، ایف ایم سی جی، میٹل، پبلک سیکٹر انٹرپرائز اور ٹیک انڈیکس بھی کمزوری کے ساتھ بند ہوئے۔ وسیع بازار میں آج ملا جلا کاروبار ہوا، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ انڈیکس 1.04 فیصد کی کمزوری کے ساتھ بند ہوا۔ دوسری جانب، اسمال کیپ انڈیکس نے آج کے کاروبار کا اختتام 0.07 فیصد اضافے کے ساتھ کیا۔

آج اسٹاک مارکیٹ میں کمزوری کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کی دولت میں 3 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی ہے۔ آج کی ٹریڈنگ کے بعد بی ایس ای لسٹڈ کمپنیوں کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن گھٹ کر 409.48 لاکھ کروڑ روپے (عارضی) رہ گئی۔ جبکہ گزشتہ ہفتے کے آخری تجارتی دن یعنی جمعہ کو ان کا بازار سرمایہ 412.87 لاکھ کروڑ روپے تھا۔ اس طرح سرمایہ کاروں کو آج کی ٹریڈنگ سے تقریباً 3.39 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

آج، دن کے کاروبار میں بی ایس ای میں 4,195 شیئرمیں فعال تجارت ہوئی۔ جن میں سے 2709 شیئرز کے بھاو¿ بڑھے، 1341 شیئرکی قیمتوں میں کمی، 145 شیئرز بغیر کسی حرکت کے بند ہوئے۔ این ایس ای میں آج 2,618 شیئرمیں فعال تجارت ہوئی۔ ان میں سے 1,773 شیئر منافع کمانے کے بعد سبز رنگ میں بند ہوئے اور 845 شیئر نقصان اٹھانے کے بعد سرخ رنگ میں بند ہوئے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئر میں سے صرف 2 شیئر فائدہ کے ساتھ بند ہوئے اور 28 شیئر گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئرمیں سے 15 شیئر سبز نشان میں اور 35 شیئرسرخ نشان میں بند ہوئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande