جی ای ایم نے مالی سال 2024-25 میں ریکارڈ قائم کیا، 10 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو روزگار ملا
نئی دہلی، 02 اپریل (ہ س)۔ ڈیجیٹل پروکیورمنٹ پلیٹ فارم گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ایم) نے مالی سال 2024-25 میں سرکاری تنظیموں کے لیے 10 لاکھ سے زیادہ افرادی قوت کے وسائل بھرتی کرکے ایک قابل ذکر سنگ میل حاصل کیا ہے۔وزارت تجارت اور صنعت نے بدھ کو ایک
جی ای ایم نے مالی سال 2024-25 میں ریکارڈ قائم کیا، 10 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو روزگار ملا


نئی دہلی، 02 اپریل (ہ س)۔

ڈیجیٹل پروکیورمنٹ پلیٹ فارم گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ایم) نے مالی سال 2024-25 میں سرکاری تنظیموں کے لیے 10 لاکھ سے زیادہ افرادی قوت کے وسائل بھرتی کرکے ایک قابل ذکر سنگ میل حاصل کیا ہے۔وزارت تجارت اور صنعت نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ جی ای ایم کی یہ کامیابی شفافیت، تعمیل اور کارکردگی کے ذریعے عوامی خریداری کو تبدیل کرنے کے اس کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔

جی ای ایم کی افرادی قوت آو¿ٹ سورسنگ ،سرکاری خریداروں کو آو¿ٹ سورس وسائل کی خدمات حاصل کرنے کے لیے ایک ا?سان حل فراہم کرتی ہے۔ پلیٹ فارم پر 33,000 سے زیادہ سروس فراہم کرنے والے خریداروں کو کم از کم اجرت اور مقررہ معاوضے سمیت متنوع معیارات کی بنیاد پر افرادی قوت کو شامل کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ مختلف ہنر مند اور غیر ہنر مند کردار جیسے سیکورٹی پرسنل ، ہارٹیکلچر اسٹاف ، ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف ، ڈیٹا انٹری آپریٹرز ، اور فیسلٹی مینجمنٹ پروفیشنلز کو پورٹل کے ذریعے ہائر کیا جا سکتا ہے۔

اس کامیابی پر بات کرتے ہوئے جی ای ایم کے سی ای او جناب اجے بھادو نے کہا کہ جی ای ایم نے ڈیجیٹل صلاحیتوں کو بروئے کار لایا ہے اور انتظامیہ کی مختلف سطحوں پر سرکاری خریداروں کے لیے درکار تمام ممکنہ خدمات کی خریداری کی خاطر ون اسٹاپ شاپ کے طور پر ابھرا ہے۔ ہماری افرادی قوت کی آو¿ٹ سورسنگ سروس نہ صرف سرکاری تنظیموں کے لیے ملازمت کے عمل کو آسان بناتی ہے بلکہ ہمارے جامع سروس لیول ایگریمنٹ کے ذریعے محنت کشوں کی سختی سے تعمیل کو بھی یقینی بناتی ہے۔

جی ای ایم کی افرادی قوت آو¿ٹ سورسنگ سروس کی اہم خصوصیات میں شامل ہیں:

مہارت ، پروفائل ، تعلیمی قابلیت اور تجربے کی بنیاد پر وسائل کے انتخاب میں نرمی

مخصوص حکومتی ضروریات کو پورا کرنے والے خصوصی کردار کے زمرے

کم از کم اجرت اور مقررہ معاوضے کے اختیارات سمیت شفاف قیمتوں کے ماڈل

جامع سروس لیول ایگریمنٹ (ایس ایل اے) فریم ورک جو تمام فریقوں کے لیے قانونی تعمیل اور واضح ذمہ داریوں کو یقینی بناتا ہے

مزدوروں سےمتعلق قوانین اور ضوابط کے ساتھ جی ای ایم کی تعمیل اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ تمام لین دین قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہیں ، آو¿ٹ سورس وسائل کو شامل کرتے ہوئے سرکاری خریداروں کو ذہنی سکون فراہم کرتے ہیں۔مالی سال25-2024میں جی ای ایم کے ذریعےہائر کیے گئے 10لاکھ افرادی قوت کے وسائل کا سنگ میل سرکاری شعبوں میں پلیٹ فارم کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔2016 میں قائم کیا گیا جی ای ایم ،سرکاری خریداروں کو لاگت سے مو¿ثر شرحوں پر عوامی خریداری کرنے کے لیے شروع سے آخر تک ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ مالی سال 20-2019میں پلیٹ فارم نے ایک علیحدہ حصے کے طور پر خدمات کو شامل کرنے کے لیے توسیع کی ، ابتدائی طور پر افرادی قوت کی خدمات حاصل کرنے ، ٹیکسی کی خدمات حاصل کرنے ، سیکورٹی خدمات اور صفائی ستھرائی خدمات جیسی بنیادی خدمات پیش کی گئیں۔ پچھلے پانچ سالوں میں جی ای ایم نے اپنے پورٹ فولیو کو 330 سے زیادہ خدمات تک بڑھایا ہے ، جس میں ڈرون خدمات ، اے آر/وی آر خدمات ، کلاو¿ڈ خدمات ، اور سائبر سیکورٹی خدمات جیسے آفر شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande