نئی دہلی، 02 اپریل (ہ س)۔
مرکزی حکومت نے معروف ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نیشنل کونسل آف اپلائیڈ اکنامک ریسرچ (این سی اے ای آر) کی ڈائریکٹر جنرل پونم گپتا کو ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کا ڈپٹی گورنر مقرر کیا ہے۔ ان کی مدت ملازمت تین سال ہوگی۔
سرکاری ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ کابینہ کی تقرری کمیٹی (اے سی سی) نے پونم گپتا کی تین سال کی مدت کے لیے آر بی آئی کی ڈپٹی گورنر کے طور پر تقرری کو منظوری دے دی ہے۔ آر بی آئی میں ڈپٹی گورنر کا عہدہ مائیکل دیب برت پاترا کے جنوری میں اپنا عہدہ چھوڑنے کے بعد خالی ہو گیا تھا۔
پونم گپتا اس وقت نیشنل کونسل آف اپلائیڈ اکنامک ریسرچ (این سی اے ای آر) کی ڈائریکٹر جنرل ہیں، جو ملک کے سب سے بڑے معاشی پالیسی تھنک ٹینک ہیں۔ وہ وزیراعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل کی رکن بھی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ 16ویں مالیاتی کمیشن کی مشاورتی کونسل کے کنوینر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ