ڈھاکہ، یکم اپریل (ہ س)۔ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا نے ملک کے بہتر مستقبل اور ملک میں جمہوریت کے قیام کے لیے سب کو متحد ہونے پر زور دیا۔ خالدہ ضیاء نے یہ اپیل پیر کو لندن سے عیدالفطر اور یوم آزادی کے موقع پر ڈھاکہ میں موجود پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور دیگر سے ایک ورچوئل خطاب میں کی۔
ڈھاکہ ٹریبیون کی خبر کے مطابق، خالدہ نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو عید اور یوم آزادی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے جمہوریت کے قیام کے لیے باہمی تعاون اور اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ یہ پروگرام گلشن میں ان کے دفتر میں منعقد کیا گیا تھا۔ پارٹی کے قائم مقام صدر طارق رحمان نے بھی لندن سے ورچوؤل طور پر شرکت کی۔ پروگرام کے آغاز میں بی این پی کے سیکرٹری جنرل مرزا فخر الاسلام عالمگیر نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔
خالدہ ضیاء نے اپنے خطاب میں کہا کہ پارٹی ارکان کی قربانیاں اور جدوجہد رائیگاں نہیں گئی اور نہ ہی رائیگاں جائے گی۔ انہوں نے سب پر زور دیا کہ وہ لوگوں کے ووٹ کے حق کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کریں۔ انہوں نے اہل وطن کو بھی عید کی مبارکباد دی۔ کافی دیر بعد سب کو دیکھ کر وہ جذباتی ہو گئی۔ قابل ذکر ہے کہ بزرگ رہنما خالدہ کئی ماہ سے لندن میں اپنے بیٹے کے گھر پر ہیں۔ وہ علاج کے لیے لندن گئی تھیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد