سلمان خان کی فلم سکندر نے پہلے دن 30.06 کروڑ روپے کی کمائی کی
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ عید کے موقع پر 30 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز کردی گئی ہے۔ اس فلم کے ساتھ سلمان 'ٹائیگر-3' کے بعد تقریباً ڈیڑھ سال بعد بڑے پردے پر واپس آئے ہیں۔ اے آر مروگاداس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس ایکشن تھرلر
سلمان خان کی فلم سکندر نے پہلے دن 30.06 کروڑ روپے کی کمائی کی


بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ عید کے موقع پر 30 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز کردی گئی ہے۔ اس فلم کے ساتھ سلمان 'ٹائیگر-3' کے بعد تقریباً ڈیڑھ سال بعد بڑے پردے پر واپس آئے ہیں۔ اے آر مروگاداس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس ایکشن تھرلر فلم میں سلمان کے ساتھ ساو¿تھ کی سپر اسٹار رشمیکا مندانا مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم کو لے کر شائقین میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ چونکہ عید کے بعد کئی چھٹیاں آتی ہیں، اس لیے تجارتی ماہرین اور شائقین کی نظریں باکس آفس کلیکشن پر جمی ہوئی ہیں۔ اب فلم 'سکندر' نے پہلے دن 30.06 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔

فلم 'سکندر' کو شائقین کی جانب سے اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ اس سے قبل فلم نے ایڈوانس بکنگ سے اچھی کمائی کی تھی۔ اس کے بعد اب پہلے دن کی کمائی کے اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق سکندر نے بھارت میں پہلے دن 30.06 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ سلمان خان کی فلم 'سکندر' کا بجٹ 200 کروڑ روپے بتایا جاتا ہے۔

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم 'سکندر' مشہور ہدایت کار اے آر مروگاداس کی ہدایت کاری میں بنی ہے۔ مروگادوس نے اس سے قبل عامر خان کی بلاک بسٹر فلم 'گجنی' بنائی تھی، جو 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والی پہلی بالی ووڈ فلموں میں سے ایک تھی۔ رشمیکا مندانا پہلی بار سلمان خان کے ساتھ 'سکندر' میں نظر آئیں گی۔ ان کی جوڑی کو لے کر ناظرین میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ فلم میں پرتیک ببر، کاجل اگروال، ستیہ راج اور شرمن جوشی جیسے شاندار اداکار معاون کرداروں میں نظر آ رہے ہیں۔ کہانی ایک ایسے شخص کی ہے جو کرپٹ نظام سے تنگ آکر اس کے خلاف آواز اٹھانے کا فیصلہ کرتا ہے۔ فلم میں زبردست ایکشن، جذبات اور تفریح ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande