راجکمار سنتوشی کی ہدایت کاری میں بننے والی 'انداز اپنا-اپنا' ہندی سنیما کی سب سے یادگار اور پرلطف فلموں میں سے ایک سمجھی جاتی ہے۔ یہ فلم 4 نومبر 1994 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی اور اسے ناظرین کی جانب سے خوب پذیرائی ملی تھی۔ فلم میں عامر خان اور سلمان خان کی زبردست کیمسٹری دیکھنے کو ملی۔ اب آئیکونک کامیڈی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ 31 سال بعد دوبارہ سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق 'انداز اپنا اپنا' 25 اپریل کو دوبارہ سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔عمران ہاشمی کی بہت سے انتظار کی جانے والی فلم 'گراو¿نڈ زیرو' بھی اسی روز ریلیز ہو رہی ہے۔ ایسے میں دونوں فلموں کے درمیان سخت مقابلہ ہو سکتا ہے۔ رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ 'انداز اپنا اپنا' کا ٹریلر یکم اپریل کو ریلیز کیا جائے گا جو شائقین کے جوش و خروش کو مزید بڑھا دے گا۔
عامر خان اور سلمان خان کی آئیکونک فلم ’انداز اپنا اپنا‘ میں نہ صرف یہ دونوں سپر اسٹارز بلکہ روینہ ٹنڈن، کرشمہ کپور، پریش راول اور شکتی کپور جیسے طاقتور اداکاروں نے بھی اہم کردار ادا کیے تھے۔ اس فلم نے باکس آفس پر 5.30 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا اور اب بھی اسے بالی ووڈ کی بہترین کامیڈی فلموں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اگر آپ اس کلاسک فلم کو دوبارہ دیکھنا چاہتے ہیں، تو آپ اسے OTT پلیٹ فارم ایمزون پرائم ویڈیو پر دیکھ سکتے ہیں۔ ونے کمار سنہا کی اس فلم کو راجکمار سنتوشی نے ڈائریکٹ کیا تھا، جب کہ اس کی کہانی دلیپ شکلا اور سنتوشی نے مل کر لکھی تھی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ