غزہ،30مارچ(ہ س)۔
اسرائیل نے جنوبی غزہ میں سکیورٹی زون کو وسیع کرنے کے لیے زمینی فوج کی کارروائیاں بڑھا دی ہیں۔ ہہ بات اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہی ہے۔اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق اس نے اپنی کارروائیوں کے اس دائرے کو رفح کے نزدیک جنینا تک وسعت دی ہے۔ تاکہ جنوبی غزہ کے سکیورٹی زون کو وسیع کیا جا سکے۔
واضح رہے جنگ بندی معاہدے کو وسعت دینے کے بجائے اسرائیل نے 18 مارچ 2025 سے نئے سرے جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ اب تک اسرائیلی فوج نے تازہ جنگی جارحیت کے دوران 920 سے زائد فلسطینی قتل کر لیے ہیں۔جبکہ فلسطینیوں کی نسل کشی کا یہ سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیل اس جنگی جارحیت کے لیے بھی اپنی فضائیہ کے ذریعے بمباری اور بری فوج گولہ باری کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan