تل ابیب،30مارچ(ہ س)۔
اسرائیل نے غزہ سیز فائر کے بعد مغربی کنارے سے 40 ہزار فلسطینیوں کو بے دخل کر کے انکے گھروں کو مسمار کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے بڑے پیمانے پر ٹینکوں کے ذریعے مغربی کنارے پر مداخلت جاری ہے، اس مداخلت کے ساتھ فضائی حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اسرائیلی افواج نے پچھلے 17 مہینوں میں مغربی کنارے میں 9 سو فلطینیوں کو شہید کرنے کے ساتھ جنین اور طولکرم کے آدھے حصے پر قبضہ کرلیا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ان کارروائیوں کو سفاکانہ قرار دیا ہے۔
اسرائیل کی جانب سے آپریشن آئرن وال میں جنین اور طولکرم کے علاقوں میں مداخلت خاص طو ر پر شامل ہے، مغربی کنارے کے دوسرے علاقوں کے مقابلے میں یہ علاقے مزاحمت کا گڑھ ہیں اور یہاں اسرائیلی آباد کاروں کی سب سے کم بستیاں موجود ہیں، اسرائیل نے منظم چھاپوں اور بلڈوز کرنے کی کارروائیوں سے ان علاقوں میں مزاحمت کو دبانے کی کوشش کی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan