نئی دہلی، 29 مارچ (ہ س)۔
شاہدرہ ضلع کے وویک وہار علاقے کے تحت ستیم انکلیو میں ایک خاتون کے قتل کے معاملے میں پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت وویکانند مشرا (64) اور ابھے کمار جھا عرف سونو (29) ساکن ستیم انکلیو کے طور پر کی گئی ہے۔ گرفتار وویکانند مشرا زمیندار اور انگریزی کا استاد ہے جبکہ ابھے اصل میں بہار کا رہنے والا ہے اور دہلی میں ڈرائیور کے طور پر کام کرتا ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی انجلی کا شوہر آشیش جھا بہار بھاگ گیا ہے۔ دراصل، ہم جنس پرست تعلقات کی وجہ سے خاتون کو قتل کیا گیا تھا. 23 مارچ کو وویکانند، سونو اور آشیش گھر کے ایک کمرے میں غیر اخلاقی حرکتیں کر رہے تھے۔ جب انجلی نے انہیں دیکھا تو ان تینوں نے بے نقاب ہونے کے خوف سے اسے اینٹ سے کچل کر قتل کردیا۔ بعد ازاں لاش کو کمبل میں لپیٹ کر تھیلے میں ڈال دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انجلی کو کیوں قتل کیا گیا؟ اس کی اصل وجہ شوہر کے پکڑے جانے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔
انجو کے اپنے شوہر کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں تھے۔ کیا یہ ممکن ہے کہ اس کے قتل کی کوئی اور وجہ ہو؟ پولیس باقی ملزمان سے پوچھ گچھ کر کے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق جمعہ کی شام 4.37 بجے پولس ٹیم کو اطلاع ملی تھی کہ وویک وہار کے جھلمل میں واقع ستیم انکلیو کے ایک گھر سے بدبو آ رہی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ فلیٹ میں بستر کے اندر سے خاتون کی بوسیدہ لاش ملی۔ جب مالک مکان وویکانند مشرا سے پوچھ گچھ کی گئی تو وہ عجیب و غریب سلوک کرنے لگے اور ادھر ادھر کی باتیں کرنے لگے۔ ابتدائی طور پر ٹیم کا خیال تھا کہ وویکانند ایک نفسیاتی مریض تھے۔ ملزم سے کئی گھنٹے مسلسل پوچھ گچھ کی گئی تو وہ ٹوٹ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پیر کو ان لوگوں نے مل کر خاتون کا قتل کیا تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ