لکھنو، 29 مارچ (ہ س)۔ پٹنہ سے دہلی جا رہی انڈیگو کی فلائٹ میں ہفتہ کو ایک مسافر کی موت ہو گئی۔ اس کے بعد طیارے کی لکھنو¿ کے اموسی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔سروجنی نگر پولیس اسٹیشن انچارج راج دیو پرجاپتی نے آج بتایا کہ انڈیگو کی فلائٹ نمبر (6-ای2163) پٹنہ سے دہلی جارہی تھی۔ اس طیارے میں آسام کے نلباری کے رہنے والے ستیش چندر ورمن اپنی بیوی کنچن اور داماد کیشو کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔ اس دوران ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ تھانہ انچارج نے بتایا کہ یہ اطلاع انہیں ایئرپورٹ انتظامیہ نے دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اہل خانہ کو اطلاع دینے کے بعد عملے کے ارکان نے پائلٹ کو اس کی اطلاع دی۔ پائلٹ نے قریبی اموسی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کے لیے حکام سے اجازت لی اور طیارے کو لینڈ کیا۔ ایئرپورٹ پر موجود محکمہ صحت کی ٹیم نے جانچ کے بعد مسافر کو مردہ قرار دے دیا۔ سروجنی نگر پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد لاش کو اپنی تحویل میں لے کر کے جی ایم یو بھیج دیا۔ پولیس پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan