رانچی، یکم اپریل (ہ س)۔ جھارکھنڈ کے صاحب گنج ضلع میں ایک بڑا ٹرین حادثہ ہوا ہے۔ یہاں دو مال گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس حادثے میں دو افراد کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں مال گاڑی کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔ حادثہ صبح تقریباً 3 بجے پیش آیا۔ دارالحکومت رانچی سے جائے حادثہ کا فاصلہ تقریباً 486 کلومیٹر ہے۔ صاحب گنج ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ امت کمار سنگھ نے حادثے کی تصدیق کی ہے۔
پولیس افسر کے مطابق اس حادثے میں سی آئی ایس ایف کے چار جوان زخمی بھی ہوئے۔ اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ریلوے انتظامیہ اور مقامی حکام نے حادثے کی وجہ جاننے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ مال گاڑیوں کے انجنوں کے ایک دوسرے سے ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ فرکا سے للمٹیا جا رہی مال گاڑی بارہیٹ میں کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔ اس کے بعد فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی۔ سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن