نئی دہلی، 29 مارچ (ہ س)۔
بھارت نے میانمار کے زلزلہ سے متاثرہ افراد کو بچاو¿ اور امدادی اشیا فراہم کرنے کے لیے آپریشن برہما شروع کیا ہے۔ اس کے تحت میانمار میں آفات سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان اور انسانی امداد بھیجی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ ہندوستان زلزلہ زدہ میانمار میں 118 رکنی فیلڈ اسپتال اور این ڈی آر ایف کے اہلکاروں سمیت دیگر امدادی ٹیمیں تعینات کرے گا۔
آپریشن برہما کے تحت، نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے اہلکاروں کو میانمار میں زلزلہ سے بچاو¿ کے آلات جیسے کہ اعلیٰ طاقت والے کنکریٹ کٹر، ڈرل مشین، ہتھوڑے اور پلازما کاٹنے والے آلات کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں مدد کے لیے تعینات کیا جا رہا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہفتہ کو دہلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران آپریشن برہما کے بارے میں کہا کہ کل میانمار میں زبردست زلزلہ آیا۔ جان و مال کا بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔ میانمار میں سانحہ کے فوراً بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان بحران کی اس گھڑی میں میانمار کے عوام اور حکومت کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
جیسوال نے کہا کہ ہندوستان رسپانس دینے والا پہلا ملک رہا ہے۔ جب گزشتہ سال سمندری طوفان یاگی میانمار سے ٹکرایا تو ہندوستان نے بھی ایک مہم شروع کی تھی۔ ہم نے میانمار کے لوگوں کو ریلیف، مادی، انسانی امداد فراہم کی، نہ صرف میانمار کے لوگوں کو بلکہ بہت سے دوسرے ممالک کو بھی جو اس سے متاثر ہوئے تھے۔ سب سے پہلے رد عمل کا اظہار کرنا ہماری پالیسی کا حصہ ہے۔
ترجمان نے کہا کہ آپریشن برہما کے تحت زلزلہ سے متاثرہ میانمار میں راحت اور بچاو¿ کے کاموں میں مدد کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کرتے ہوئے، ہندوستان نے پڑوسی ملک میں دو بحری جہاز بھیجے ہیں جبکہ ایک فیلڈ اسپتال کو ہفتے کے روز بعد میں ہوائی جہاز سے بھیجا جائے گا۔ آگرہ کے 118 اہلکاروں کے ساتھ ایک فیلڈ اسپتال جلد ہی پڑوسی ملک میں تعینات کیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ