بارہمولہ کے جنگلاتی علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پردہ فاش
سرینگر، 26 مارچ (ہ س)۔ سیکورٹی فورسز نے بدھ کی دوپہر شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے نامبلان جنگلاتی علاقے میں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کا پردہ فاش کیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کو مخصوص اطلاعات ملی کہ نمبلان بررینار جنگل میں دہشت گردوں کا ایک ٹھکانہ ہے جس کے دوران مشتبہ مقام کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ اس کے نتیجے میں جنگل کے علاقے میں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کا پردہ فاش ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ، اس کے علاوہ دیگر مجرمانہ مواد بھی اس مقام سے برآمد کیا گیا ہے۔ غور طلب ہے کہ اسے پہلے چند روز قبل اننت ناگ کے جنگلات میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا گیا اور اسکے اندر سے بھی گولہ بارود برآمد کیا گیا تھا۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mir Aftab