نوئیڈا کے ورنداون پارک میں مذہبی مقام بنانے کے نوئیڈا اتھارٹی کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا
۔عدالت نے اتھارٹی سے بیان حلفی طلب کرلیا پریاگ راج، 28 فروری (ہ س)۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے سیکٹر 15 اے میں مذہبی مقام کی تعمیر کے نوئیڈا اتھارٹی کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی پر نوئیڈا اتھارٹی سے حلف نامہ طلب کیا ہے۔ جسٹس ایم سی ترپاٹھی اور
COURT-AFFIDAVIT-FROM-AUTHORITY


۔عدالت نے اتھارٹی سے بیان حلفی طلب کرلیا

پریاگ راج، 28 فروری (ہ س)۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے سیکٹر 15 اے میں مذہبی مقام کی تعمیر کے نوئیڈا اتھارٹی کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی پر نوئیڈا اتھارٹی سے حلف نامہ طلب کیا ہے۔

جسٹس ایم سی ترپاٹھی اور کنال روی سنگھ کی ڈویژن بنچ نے ایس پی سنگھ اور 58 دیگر کی طرف سے دائر درخواست پر یہ حکم جاری کیا۔ نوئیڈا اتھارٹی کی ورنداون پارک کے ایک حصے میں ایک مذہبی مقام تیار کرنے کی تجویز ہے۔

ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں ہدایت دی ہے کہ نوئیڈا اتھارٹی کے ذریعہ داخل کردہ حلف نامہ اسسٹنٹ چیف آفیسر کے عہدے سے نیچے کے افسر کا نہیں ہونا چاہئے۔درخواست میں مذہبی مقام کی تعمیر کی مخالفت کی گئی ہے۔ ورینداون پارک کے ایک حصے میں ایک مذہبی مقام کی تعمیر کے فیصلے پر رہائشی احتجاج کر رہے ہیں۔ عدالت درخواست کی مزید سماعت 16 مارچ کو کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande