جموں و کشمیر محکمہ جنگلات کے افسران کے تبادلے کے احکامات جاری۔
جموں, 26 مارچ (ہ س)وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی نے جموں و کشمیر میں متعدد جنگلاتی افسران کے تبادلے اور تقرری کے احکامات جاری کیے ہیں۔حکم نامے کے مطابق، انوپ کمار سونی، کنزرویٹر آف فاریسٹ نارتھ سرکل، سوپور، جو ڈی ایف او ورکنگ پلان کہمل ڈ
جموں و کشمیر محکمہ جنگلات کے افسران کے تبادلے کے احکامات جاری۔


جموں, 26 مارچ (ہ س)وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی نے جموں و کشمیر میں متعدد جنگلاتی افسران کے تبادلے اور تقرری کے احکامات جاری کیے ہیں۔حکم نامے کے مطابق، انوپ کمار سونی، کنزرویٹر آف فاریسٹ نارتھ سرکل، سوپور، جو ڈی ایف او ورکنگ پلان کہمل ڈویژن، کپواڑہ کا اضافی چارج بھی سنبھال رہے تھے، انہیں ان کے نئے عہدے پر چنڈی گڑھ سیگمنٹ میں تعینات کر دیا گیا ہے۔اسی طرح سرویش رائے، پی سی سی ایف (وائلڈ لائف) اور چیف وائلڈ لائف وارڈن، جموں و کشمیر کو سی سی ایف ایکو ٹورزم کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔پردیپ چندر پی واہولے، کنزرویٹر آف فاریسٹ، ایسٹ سرکل، جموں کو کنزرویٹر آف فاریسٹ، ریسرچ اینڈ ٹریننگز، جموں و کشمیر کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ عرفان علی شاہ، کنزرویٹر آف فاریسٹ، ایکو ٹورزم کو تبدیل کر کے کنزرویٹر آف فاریسٹ، نارتھ سرکل تعینات کیا گیا ہے اور وہ ڈی ایف او، ورکنگ پلان، کہمل فاریسٹ ڈویژن، کپواڑہ کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande