مسجد اقصیٰ : 100000 فلسطینیوں نے مسجد اقصی میں نماز ادا کی
بیت المقدس ،26مارچ (ہ س )۔ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں فلسطینیوں کی پہلے سے بھی زیادہ بڑی تعداد نے مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کی ہے۔ 25ویں روزے کی رات ایک لاکھ فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی کے لیے موجود تھے۔ فلسطینیوں کی یہ تعداد اسرائیلی ف
مسجد اقصیٰ : 100000 فلسطینیوں نے مسجد اقصی میں نماز ادا کی


بیت المقدس ،26مارچ (ہ س )۔

رمضان المبارک کے آخری عشرے میں فلسطینیوں کی پہلے سے بھی زیادہ بڑی تعداد نے مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کی ہے۔ 25ویں روزے کی رات ایک لاکھ فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی کے لیے موجود تھے۔ فلسطینیوں کی یہ تعداد اسرائیلی فوج کی عائد کردہ پابندیوں کے باوجود نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد اقصیٰ میں موجود تھی۔

یرشلم میں قائم وقف اور الاقصیٰ مسجد کے امور سے متعلق محکمے نے کہا ہے کہ ایک لاکھ نمازیوں میں زیادہ تر تعداد یروشلم کے مقامی اور مغربی کنارے کے لوگوں کی تھی۔ جبکہ ہزاروں فلسطینی مختلف شہروں اور قصبوں سے آئے تھے۔ اگرچہ انہیں جگہ جگہ اسرائیلی چیک پوائنٹس پر روکا گیا اور ان کو رکاوٹوں کا سامنا رہا۔

ہفتہ اور اتوار کے روز مسلمان ملکوں میں عید الفطر منائے جانے کی تیاری ہے۔ اس موقع پر عام تعطیل ہوگی اور مسجد اقصیٰ میں ایک بار پھر بڑے اجتماع کا امکان ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande