جودھ پور، 26 مارچ (ہ س)۔
پھلودی کے شیر گڑھ تھانہ علاقے کے چابہ گاوں میں منگل کی رات تیز رفتار ڈمپر نے سامنے سے آ رہی سوئفٹ کار کو ٹکر مار دی۔ اس خوفناک حادثے میں کار بری طرح تباہ ہو گئی اور اس میں سوار میاں بیوی سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک معصوم بچے سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کی آواز سن کر اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے اور پولیس کو اطلاع دی اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔
شیر گڑھ پولیس کے مطابق حادثے میں ہنومان گڑھ کے کرنپورہ واقع سبھاش نگر ساکن اور موجودہ میں راجمتھائی میں سرکاری محکمے میں کلرک کے طور پر کام کر رہے اجے کمار، بیکانیر کے برجاسر ساکن گنیش رام چودھری اور ان کی بیوی ممتا چودھری کی موت ہو گئی۔
اس حادثہ میں بیکانیر کے ڈونگرگڑھ ساکن گردھاریرام ( ولد بھنور لال ) شدید طور پر زخمی ہوگئے، جب کہ ایک معصوم کو معمولی چوٹیں آئیں ۔ گردھاری رام کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے ابتدائی طبی امداد کے بعد جودھ پور ریفر کر دیا گیا۔
ہلاک اور زخمی بیکانیر اور ہنومان گڑھ سے جیسلمیر کے راستے جودھ پور جا رہے تھے۔ رات کو جب وہ شیر گڑھ کے قریب چابہ گاوں پہنچے تو پٹرول پمپ کے قریب سامنے سے آرہے تیز رفتار ڈمپر نے ان کی کار کو ٹکر مار دی۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
موقع پر لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔ پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے گاڑی میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالا۔ بچے کو معمولی چوٹیں آئیں، جبکہ شدید زخمی گردھاری رام کو جودھ پور ریفر کر دیا گیا۔ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن