رام کرپال سنگھ کنسٹرکشن کمپنی کے ڈائریکٹر اور ان کے بیٹے کے کئی ٹھکانوں پر چھاپہ ماری
پٹنہ، 24 مارچ (ہ س)۔بہار کے بڑے لیڈر کے قریبی رشتہ دار کے گھر پرسی بی آئی نے چھاپہ ماری کی ہے ۔ بہاراورجھارکھنڈ سے لے کردہلی تک چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔ سی بی آئی کی ٹیم نےبیگوسرائے کی رام کرپال سنگھ کنسٹرکشن کمپنی کے ڈائریکٹررام کرپال سنگھ اوران کے
رام کرپال سنگھ کنسٹرکشن کمپنی کے ڈائریکٹر اور ان کے بیٹے کے کئی ٹھکانوں پر چھاپہ ماری


پٹنہ، 24 مارچ (ہ س)۔بہار کے بڑے لیڈر کے قریبی رشتہ دار کے گھر پرسی بی آئی نے چھاپہ ماری کی ہے ۔ بہاراورجھارکھنڈ سے لے کردہلی تک چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔ سی بی آئی کی ٹیم نےبیگوسرائے کی رام کرپال سنگھ کنسٹرکشن کمپنی کے ڈائریکٹررام کرپال سنگھ اوران کے بیٹوں سدھیرکماراوررنجن کمار کے گھر پر چھاپہ ماری کی۔ ان کے کئی ٹھکانوں پر چھاپہ ماری جاری ہیں۔ بیگوسرائے، مظفر پور کے علاوہ سی بی آئی کی ٹیم رانچی اور نوئیڈا میں چھاپہ ماری کر رہی ہے۔رام کرپال کنسٹرکشن پرائیویٹ لمیٹڈ بہار کے کئی اہم پروجیکٹوں کو ٹھیکے کی بنیاد پر مکمل کرتا ہے۔ چھاپہ ماری کے بارے میں ابھی تک تفصیلی معلومات نہیں ملی ہے لیکن بہار میں بدلتے سیاسی مساوات کے پیش نظر سی بی آئی کے اس چھاپہ ماری کو اہم مانا جا رہا ہے۔ معلومات کے مطابق رام کرپال کنسٹرکشن پرائیویٹ لمیٹڈ کو گزشتہ سال دسمبر میں ہی ریاستی حکومت سے کئی بڑے ٹھیکے ملے تھے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande