لڑکے اور لڑکی نے درخت سے لٹک کر خودکشی کرلی
نئی دہلی، 23 مارچ (ہ س)۔ جنوبی مغربی ضلع کے حوض خاص کے ڈیئر پارک میں ہفتے کی رات دیر گئے ایک عاشق جوڑے نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ دونوں کی لاشیں درخت کی ایک ہی شاخ سے لٹکی ہوئی پائی گئیں۔ اتوار کی صبح تقریباً 6.30 بجے پارک میں تعینات سیکورٹی اہ
لڑکے اور لڑکی نے درخت سے لٹک کر خودکشی کرلی


نئی دہلی، 23 مارچ (ہ س)۔

جنوبی مغربی ضلع کے حوض خاص کے ڈیئر پارک میں ہفتے کی رات دیر گئے ایک عاشق جوڑے نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ دونوں کی لاشیں درخت کی ایک ہی شاخ سے لٹکی ہوئی پائی گئیں۔ اتوار کی صبح تقریباً 6.30 بجے پارک میں تعینات سیکورٹی اہلکاروں نے سب سے پہلے لٹکتی لاش دیکھی اور پولیس کو اطلاع دی۔

تھانہ صفدرجنگ انکلیو نے موقع پر پہنچ کر دونوں نعشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے محفوظ کر لیا۔ پولیس کو موقع سے کوئی خودکشی نوٹ برآمد نہیں ہوا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں پولیس نے دونوں کی شناخت کرلی ہے اور ان کے اہل خانہ سے پوچھ گچھ کی ہے۔

دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ دونوں شادی کرنا چاہتے تھے اور ان کے گھر والوں نے شادی سے انکار کر دیا تھا۔ جس کی وجہ سے دونوں پچھلے پانچ دنوں سے پریشان تھے۔

پولیس افسر نے بتایا کہ 21 سالہ دیپک اپنے خاندان کے ساتھ پلنجی گاو¿ں کی کچی آبادی نمبر 5 میں رہتا تھا۔ دیپک لودھی کالونی میں واقع ایک پیزا شاپ میں کام کرتا تھا۔ جبکہ 18 سالہ سریجنا چھتر پور انکلیو علاقے میں اپنی شادی شدہ بہن کے گھر رہتی تھی۔ سریجنا کئی گھروں میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی تھی۔ دونوں کے خاندان اصل میں نیپال سے ہیں۔

پولیس افسر نے بتایا کہ اتوار کی صبح تقریباً 6.30 بجے ڈیئر پارک کے سیکورٹی گارڈ بلجیت سنگھ نے پولیس کو فون کرکے اطلاع دی۔ صفدرجنگ انکلیو تھانہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے دونوں کی لاشیں درخت سے اتار کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیں۔ ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے دونوں کی شناخت کی اور ان کے اہل خانہ کو واقعہ سے آگاہ کیا۔

پولیس کی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ دیپک اور سریجنا دونوں شادی کرنا چاہتے تھے اور پچھلے ایک سال سے رشتہ میں تھے۔ دونوں کے باپ کزن تھے اور اسی وجہ سے گھر والے اس شادی کے خلاف تھے۔ فی الحال پولیس اہل خانہ سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande