مفت آئس کریم نہیں دینے پر دکاندار کو گولی مار کر قتل، مشتعل افراد نے کیا سڑک جامبھاگلپور، 25 مارچ (ہ س)۔ ضلع کے لودی پور تھانہ کے کچھ ہی فاصلے پر آئس کریم فروش کے قتل کو لے کر مشتعل لوگوں نے بھاگلپور گوراڈیہ سڑک کو جام کر دیا۔ قابل ذکر ہے کہ گذشتہ دیر شب ضلع کے سبور تھانہ علاقہ کے سردھا گاؤں کے رہنے والے ایک آئس کریم تاجر کو بدمعاشوں نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا، لودی پور تھانے سے صرف 100 میٹر کی دوری پر منعقد ہونے والے ستسنگ کے مقام کے قریب مفت آئس کریم نہ دینے پربدمعاشوں نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ اس کے بعد مشتعل لوگوں نے جائے وقوع پر ہی جمع ہوگئے اور سڑک جام کر کے قاتل کو پھانسی کی سزا دلانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ وہیں سڑک جام ہونے کی اطلاع ملتے ہی سینئرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہردے کانت موقع پر پہنچ کر لوگوں کو سمجھا بجھا کر پرسکون کرایا۔ایس ایس پی نے بتایا کہ واقعہ میں ملوث مجرم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ مجرم کی تاریخ بھی چھان بین کی جا رہی ہے۔ واردات میں استعمال ہونے والااسلحہ برآمد کرنے کے لیے چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔ ستسنگ کے دوران پولیس کو بھی تعینات کیا گیا تھا تاہم اس بات کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ پولیس اہلکاروں نے فوری کارروائی کیوں نہیں کی۔ جو بھی قصوروار پایا گیا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔مقتول کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ اس کا اس دنیا میں کوئی نہیں ہے۔ شوہر بھی چلا گیا۔ اب بیوی انصاف مانگ رہی ہے۔دوسری جانب جام کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan