وزیر پرویش ورما نے پی ڈبلیو ڈی کے ایگزیکٹو انجینئر کو معطل کیا
نئی دہلی، 21 مارچ (ہ س)۔ دہلی کے محکمہ تعمیرات عامہ کے وزیر پرویش صاحب سنگھ ورما نے پٹپڑ گنج میں معائنہ کے دوران نالوں کی صفائی میں کوتاہیوں کا پتہ لگنے کے بعد پی ڈبلیو ڈی کے ایگزیکٹو انجینئر کو معطل کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے تمام افسران کو واضح ہدای
Minister Pravesh Verma suspended PWD Exec Engineer


نئی دہلی، 21 مارچ (ہ س)۔ دہلی کے محکمہ تعمیرات عامہ کے وزیر پرویش صاحب سنگھ ورما نے پٹپڑ گنج میں معائنہ کے دوران نالوں کی صفائی میں کوتاہیوں کا پتہ لگنے کے بعد پی ڈبلیو ڈی کے ایگزیکٹو انجینئر کو معطل کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے تمام افسران کو واضح ہدایات دیں کہ اگر وہ اپنا کام صحیح طریقے سے نہیں کریں گے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

پی ڈبلیو ڈی وزیر جمعہ کو پٹپڑ گنج کے دورے پر پہنچے۔ یہاں پی ڈبلیو ڈی روڈ کے ساتھ جو نالا ہے، اس کی صفائی نہیں کی گئی۔ اس سے ناراض ہوکر پرویش ورما نے یہ فیصلہ لیا۔ پرویش ورما دہلی کے مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں اور تعمیراتی کام اور نالوں کی صفائی کے نظام کا معائنہ کر رہے ہیں۔

اس سے پہلے آج پرویش ورما نے ترلوک پوری کے قریب چلا گاو¿ں میں سڑکوں اور نالوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے یہاں کے نالوں پر کئے گئے تجاوزات ہٹانے کی ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر سب نالوں پر تجاوزات کریں گے، تو ان کی صفائی نہیں ہو سکے گی۔ مانسون کے دوران نالیوں کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو جائے گا۔ اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے عہدیداروں کو ہدایات دی جارہی ہیں۔ تمام نالوں اور نالیوں کی مانسون سے قبل جنگی بنیادوں پر صفائی کی جائے گی۔ جس کی وجہ سے مانسون کے دوران لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande