18 Mar 2025, 10:37 HRS IST

ریاستی حکومت خون کی ہولی کھیل رہی ہے، دو دن میں 22 قتل : مکیش روشن
ریاستی حکومت خون کی ہولی کھیل رہی ہے، دو دن میں 22 قتل : مکیش روشنپٹنہ، 17 مارچ (ہ س)۔ بہار اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے 10ویں دن کا آغاز ایوان کے اندر اور باہر دونوں طرف سے نتیش حکومت کے خلاف اپوزیشن کے ہنگامے اور الزامات کے ساتھ ہوا۔ راشٹریہ جنتا دل (ا
ریاستی حکومت خون کی ہولی کھیل رہی ہے، دو دن میں 22 قتل : مکیش روشن


ریاستی حکومت خون کی ہولی کھیل رہی ہے، دو دن میں 22 قتل : مکیش روشنپٹنہ، 17 مارچ (ہ س)۔ بہار اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے 10ویں دن کا آغاز ایوان کے اندر اور باہر دونوں طرف سے نتیش حکومت کے خلاف اپوزیشن کے ہنگامے اور الزامات کے ساتھ ہوا۔ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے ایم ایل اے مکیش روشن نے کہا کہ حکومت خون کی ہولی کھیل رہی ہے۔ ریاست میں دو دنوں میں 22 قتل ہو چکے ہیں۔بہار اسمبلی کا بجٹ اجلاس ہولی کی تعطیلات کے بعد پیر کے روز دوبارہ شروع ہوا۔ ایوان کے باہر اپوزیشن ارکان نے کئی مسائل پر نتیش حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ کارروائی شروع ہونے کے دوران بھی اپوزیشن ارکان نے ہاتھوں میں پوسٹر لے کر ہنگامہ آرائی شروع کردی۔ آر جے ڈی ایم ایل اے مکیش روشن نے پوسٹر لہرائے جن پر لکھا تھا 'بہار میں ہر روز قتل، ڈکیتی، عصمت دری‘۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر ایم ایل اے نے ایوان کے باہر زبردست ہنگامہ کیا۔ بعد ازاں ایوان کے اندر بھی احتجاج جاری رہا۔ ایوان میں اپوزیشن نے ایسے پوسٹر آویزاں کیے جن پر 'خون کی ہولی‘ کے الفاظ تحریر تھے۔ اس پر اسپیکر نے مارشل سے کہا کہ پوسٹر ہٹا دیں۔ مارشل نے اپوزیشن ایم ایل اے کے ہاتھوں سے پوسٹر چھین لیے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande