نئی دہلی، 17 مارچ (ہ س)۔
جنوبی مشرقی ضلع کے اینٹی آٹو تھیفٹ اسکواڈ (اے اے ٹی ایس) کے عملے نے انکاو¿نٹر کے دوران شبو اور نیرج بوانا گینگ کے بد معاش شبھم کو گرفتار کیا ہے۔ ایم بی روڈ کے قریب ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔ کانسٹیبل آشیش کی جان اس لیے بچ گئی کیونکہ اس نے بلٹ پروف جیکٹ پہنی تھی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں مجرم کی ٹانگ میں گولی لگ گئی۔ پولیس نے اسے اسپتال میں داخل کرایا ہے۔
جنوب مشرقی ضلع کے ڈی سی پی روی کمار سنگھ نے پیر کو بتایا کہ ملزم کی شناخت جنگ پورہ کے رہنے والے شبھم کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے اس کے پاس سے ایک پستول اور دو کارتوس اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے۔ اے ٹی ایس کو 16 مارچ کو اطلاع ملی تھی کہ شبو اور نیرج بوانا گینگ کا بدمعاش شبھم اپنے ساتھیوں سے ملنے مہرولی جائے گا۔
اطلاع کی تصدیق کے بعد ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ پولس نے پل پرہلاد پور کے ایم بی روڈ پر گاڑیوں کی چیکنگ شروع کردی۔ اتوار کی رات تقریباً 10.30 بجے ایک مشتبہ شخص بائک پر بدر پور سے جا رہا تھا۔ پولیس نے اسے رکنے کا اشارہ کیا تو اس نے تیز رفتاری سے یو ٹرن لے کر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ جب پولیس نے اسے ہتھیار ڈالنے کو کہا تو اس نے فائرنگ کردی۔ ایک گولی کانسٹیبل آشیش کو لگی۔ یہ خوش قسمتی تھی کہ آشیش نے بلٹ پروف جیکٹ پہن رکھی تھی۔ جس کی وجہ سے اس کی جان بچ گئی۔ جیسے ہی ملزم نے دوسری گولی چلائی، پولیس نے جوابی فائرنگ کی اور دو راو¿نڈ فائرنگ کی۔ اس میں ایک گولی شبھم کی دائیں ٹانگ میں لگی۔ پھر پولیس اسے پکڑ کر زخمی حالت میں ہسپتال لے گئی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ