ڈی آئی جی کی صدارت میں رامبن میں تھانہ دیوس منعقد
جموں،14 مارچ (ہ س)۔ عوامی رابطہ مہم کے تحت جموں و کشمیر پولیس نے ضلع رامبن میں تھانہ دیوس کا اہتمام کیا، جس کی صدارت ڈی آئی جی ، ڈی کے آر رینج شریدھر پاٹل نے کی۔ اس موقع پر معزز شہریوں، ٹریڈرز فیڈریشن کے نمائندوں، ٹرانسپورٹرز، سابق سرپنچوں و پنچوں
Thana diwas


جموں،14 مارچ (ہ س)۔

عوامی رابطہ مہم کے تحت جموں و کشمیر پولیس نے ضلع رامبن میں تھانہ دیوس کا اہتمام کیا، جس کی صدارت ڈی آئی جی ، ڈی کے آر رینج شریدھر پاٹل نے کی۔ اس موقع پر معزز شہریوں، ٹریڈرز فیڈریشن کے نمائندوں، ٹرانسپورٹرز، سابق سرپنچوں و پنچوں سمیت پولیس افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔

پروگرام کے دوران شرکاء نے عوامی اہمیت کے مختلف مسائل کو اجاگر کیا، جس پر پولیس افسران نے یقین دہانی کرائی کہ پولیس سے متعلق جائز شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، جبکہ دیگر امور کے ازالے کے لیے سول انتظامیہ سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔

ڈی آئی جی شریدھر پاٹل نے اپنے خطاب میں تھانہ دیوس کے بنیادی مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد عوام کو نئے فوجداری قوانین، ان کی کلیدی خصوصیات اور فوائد سے آگاہ کرنا، پولیسنگ کے عمل میں کارکردگی، شفافیت اور جوابدہی کو فروغ دینا اور عوام میں اعتماد کو مستحکم کرنا ہے۔

اس موقع پر شرکاء پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے علاقوں میں امن و امان برقرار رکھنے اور جرائم سے پاک ماحول کے قیام میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ مزید برآں، منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے اور ملک و سماج دشمن عناصر کی نشاندہی کے لیے بھی عوام سے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کی اپیل کی گئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande