چنڈی گڑھ، 14 مارچ (ہ س)۔ بارڈر سیکیورٹی فورس نے پاک بھارت سرحد پر کارروائی کرتے ہوئے ایک پاکستانی درانداز کو گرفتار کرلیا۔ بی ایس ایف نے ملزم کو امرتسر سیکٹر کی سرحدی چوکی ملاکوٹ سے گرفتار کیا ہے۔
بی ایس ایف کے مطابق گشت کے دوران فوجیوں نے ایک شخص کو مشکوک انداز میں سرحد پار کرتے دیکھا۔ جب اس سے پوچھ گچھ کی گئی تو وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔ اس پر فوجیوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر کے تلاشی لی۔ گرفتار پاکستانی کی شناخت محمد زید کے نام سے ہوئی ہے جو پاکستان کے گاؤں حکیمہ والا کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ گرفتاری کے بعد بی ایس ایف اہلکار محمد زید سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا وہ غلطی سے سرحد پار کر گیا تھا یا کسی سازش کے تحت بھارت میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی