ہولی کے موقع پر نامعلوم حملہ آوروں نے سابق ایم ایل اے بمبر ٹھاکر اور ان کے پی ایس او پر گولیاں برسائیں، دونوں زخمی
شملہ، 14 مارچ (ہ س)۔ ہماچل پردیش کے بلاس پور ضلع میں ہولی کے دن ایک سنسنی خیز واقعہ پیش آیا۔ کانگریس کے سابق ایم ایل اے بمبر ٹھاکر کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار دی، جس سے وہ اور ان کے پرسنل سیکیورٹی آفیسر (پی ایس او) زخمی ہوگئے۔ واردات کے بعد ملز
م


شملہ، 14 مارچ (ہ س)۔ ہماچل پردیش کے بلاس پور ضلع میں ہولی کے دن ایک سنسنی خیز واقعہ پیش آیا۔ کانگریس کے سابق ایم ایل اے بمبر ٹھاکر کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار دی، جس سے وہ اور ان کے پرسنل سیکیورٹی آفیسر (پی ایس او) زخمی ہوگئے۔ واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ بلاس پور پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

معلومات کے مطابق، سابق ایم ایل اے بمبر ٹھاکر جمعہ کو ہولی کے تہوار کے درمیان بلاس پور میں اپنی رہائش گاہ پر موجود تھے۔ اس دوران کچھ نامعلوم حملہ آور وہاں پہنچ گئے اور اچانک ان پر گولیاں برسانا شروع کر دیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ حملہ آوروں نے تقریباً 12 راؤنڈ فائرنگ کی۔ اس حملے میں بمبر ٹھاکر اور ان کے پی ایس او سنجے گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کی آواز سنتے ہی علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ آس پاس کے لوگوں نے فوراً موقع پر پہنچ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے زخمیوں کو فوری طور پر بلاس پور اسپتال پہنچایا جہاں سے انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ریفر کردیا گیا۔

ایس پی بلاس پور سندیپ دھول نے کہا کہ اس حملے میں سابق ایم ایل اے سمیت دو لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ سابق ایم ایل اے بامبر ٹھاکر کو آئی جی ایم سی شملہ اور ان کے پی ایس او سنجے کو ایمس بلاسپور ریفر کیا گیا ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ فی الحال معاملے کی مکمل تحقیقات جاری ہے۔ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیمیں اردگرد کے علاقوں میں چھاپے مار رہی ہیں اور سرچ آپریشنز جاری ہیں۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے کچھ اہم سراغ حاصل کیے ہیں اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جارہی ہے اور مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

دوسری جانب اس واقعہ کے پیچھے باہمی دشمنی کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سابق ایم ایل اے پر ایک سال قبل بھی حملہ ہوا تھا۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بمبر ٹھاکر پر حملہ ہوا ہو۔ اس سے پہلے بھی ایک سال قبل ان پر حملہ ہوا تھا۔ تاہم اس حملے میں وہ بری طرح زخمی ہو گئے تھے۔ اب ایک بار پھر ان پر حملے نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ بامبر ٹھاکر ہماچل پردیش کانگریس کے سینئر لیڈر ہیں اور 2012 سے 2017 تک بلاس پور صدر اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ 2022 کے اسمبلی انتخابات میں انہوں نے کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا لیکن قریبی مقابلہ میں ہار گئے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande