ایم پی میں انوکھا معاملہ: افسر نے نہیں کسان نے رشوت مانگی
ستنا، 14 مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں آئے روز افسران اور ملازمین کے خلاف کسی بھی کام کے لیے رشوت مانگنے کی شکایتیں آتی رہتی ہیں لیکن ستنا میں ایک عام آدمی نے زراعت کے افسر سے رشوت مانگ کر الٹی گنگا بہا دی۔ معاملہ امرپاٹن ڈیولپمنٹ بلاک کا ہے جہ
ایم پی میں انوکھا معاملہ: افسر نے نہیں کسان نے رشوت مانگی


ستنا، 14 مارچ (ہ س)۔

مدھیہ پردیش میں آئے روز افسران اور ملازمین کے خلاف کسی بھی کام کے لیے رشوت مانگنے کی شکایتیں آتی رہتی ہیں لیکن ستنا میں ایک عام آدمی نے زراعت کے افسر سے رشوت مانگ کر الٹی گنگا بہا دی۔ معاملہ امرپاٹن ڈیولپمنٹ بلاک کا ہے جہاں ایک کسان نے ایگریکلچر ڈیولپمنٹ آفیسر پراچی پٹیل سے رشوت مانگی ہے۔ خاتون افسر نے اس کی شکایت اعلیٰ حکام سے کی ہے۔

امرپاٹن ڈیولپمنٹ بلاک کے زرعی ترقیاتی افسر پراچی پٹیل نے پرگتی شیل (ترقی پذیر) کسانوں کے لئے بنے واٹس ایپ گروپ میں بتایا کہ زرعی آلات کی رجسٹریشن اور پورٹل میں ہدف کو اگلے احکامات تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ علاقے کے کسان راجندر سنگھ نے سی ایم ہیلپ لائن میں اس کی شکایت کی۔ جب اس سے مسئلہ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے غیر اخلاقی طور پر چالان جمع کرنے اور منسوخ کرنے کی بات کہہ کر پراچی پٹیل سے 2000 روپے کی رشوت طلب کی۔ پراچی نے راجندر سنگھ کی 2000 روپے کی مانگ کو فون پر ریکارڈ کیا اور ریکارڈنگ کو ثبوت کے طور پر دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت سے شکایت کی۔

ایگریکلچر ڈیولپمنٹ آفیسر پراچی پٹیل نے اپنی شکایت میں ڈپٹی ڈائریکٹر کو بتایا کہ جب کسان راجندر سنگھ سے چالان اور رجسٹریشن سے متعلق دستاویزات مانگے گئے تو وہ انہیں فراہم نہیں کر سکے۔ گفتگو کے دوران انہوں نے گالی گلوچ بھی کی، جو ریکارڈنگ میں موجود ہے۔ ریکارڈنگ میں کسان راجندر سنگھ اپنی ایک گئوشالا کا حوالہ دیتے ہوئے کسی دیگر کے ذریعہ جمع کردہ چالان کی رقم کی ادائیگی کسی دیگر شخص کو کرنے کی بات کرتے ہوئے واضح طور پر سنے جارہے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ستنا منوج کشیپ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کو معاملے کی جانچ کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande