راج گڑھ، 14 مارچ (ہ س)۔
راج گڑھ کوتوالی تھانہ علاقہ کے کریڑی گاوں میں جمعہ کی صبح بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے ایک 4 سالہ معصوم لڑکی کی گھر کے سامنے پانی کی ٹنکی میں گرنے سے موت ہوگئی۔ پولیس نے مرگ قائم کرکے معاملے کی تفتیش شروع کردی۔
پولیس کے مطابق گائں کریڑی کے رہائشی نوشاد خان کی 4 سالہ بیٹی گھر کے سامنے بچوں کے ساتھ کھیل رہی تھی کہ وہ پانی کی ٹنکی میں گر گئی، جسے تشویشناک حالت میں اہل خانہ نے ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ لواحقین نے پوسٹ مارٹم پر اعتراض کیا اور لاش گھر لے گئے۔ پولیس نے مرگ قائم کرکے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن