تھانے میں ممکنہ گرمی کی لہر، عوام کے لیے احتیاطی ہدایات جاری
تھانے میں ممکنہ گرمی کی لہر، عوام کے لیے احتیاطی ہدایات جاری تھانے ، 14 مارچ (ہ س)۔ تھانے ضلع میں مارچ 2025 سے مئی 2025 کے دوران ممکنہ گرمی کی لہر کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ اس سلسلے میں شہریوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے ضروری
Heatwave alert issued for Thane, precautions advised


Heatwave alert issued for Thane, precautions advised


تھانے میں ممکنہ گرمی کی لہر، عوام کے لیے احتیاطی ہدایات جاری

تھانے ،

14 مارچ (ہ س)۔ تھانے ضلع میں مارچ 2025 سے مئی 2025 کے دوران ممکنہ گرمی کی لہر کو مسترد

نہیں کیا جا سکتا۔ اس سلسلے میں شہریوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے ضروری

احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ کلکٹر آفس کی جانب سے جاری کردہ

ان ہدایات میں شہریوں کو بتایا گیا ہے کہ گرمی کی شدت کے دوران کیا کرنا چاہیے اور

کن امور سے گریز کرنا چاہیے۔

گرمی کی

لہر کے دوران جسمانی دباؤ کی وجہ سے ہیٹ اسٹروک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، جو بعض اوقات

جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کے سنگین اثرات سے بچنے کے لیے درج ذیل اقدامات

تجویز کیے گئے ہیں کہ شہریوں کو گرمی کی لہر سے متعلق آگاہی دینے کے لیے ریڈیو، ٹی

وی، سوشل میڈیا اور مقامی اخبارات کو استعمال کیا جائے۔ ڈسٹرکٹ کنٹرول روم،

میونسپل کنٹرول روم، مقامی تنظیمیں اور محکمہ صحت مشترکہ طور پر اس کام میں شامل

ہوں۔ تمام متعلقہ محکمے، مقامی رہنما اور سماجی تنظیمیں اس مہم میں اپنا کردار ادا

کریں۔

اگر

پیاس نہ لگے تب بھی وافر مقدار میں پانی پیا جائے۔ ہلکے، ڈھیلے اور سوتی کپڑے پہنے

جائیں۔ دھوپ میں نکلتے وقت چشمے، چھتری، ٹوپی اور جوتے استعمال کیے جائیں۔ سفر کے

دوران پانی کی بوتل ساتھ رکھیں۔ دھوپ میں کام کرنے والے افراد سر، گردن اور چہرے

کو گیلا کپڑا یا ٹوپی سے ڈھانپیں۔ جسم میں پانی کی کمی محسوس ہو تو او آر ایس،

لسی، تورانی، لیموں پانی اور چھاچھ وغیرہ کا استعمال کریں۔

ہیٹ

اسٹروک کی علامات جیسے کمزوری، سر درد، چکر آنا یا زیادہ پسینہ آنے کی صورت میں

فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ گھروں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے پردے، شٹر اور سن

شیڈز کا استعمال کریں۔ رات کو کھڑکیاں کھلی رکھیں اور دن میں پردے لگائیں۔ کام کی

جگہوں پر پینے کے ٹھنڈے پانی کا انتظام کیا جائے۔ سڑک کے کنارے سایہ دار جگہوں کا

انتظام کیا جائے اور پانی پلانے کی سہولت فراہم کی جائے۔ حاملہ خواتین اور بیمار

افراد کا خاص خیال رکھا جائے۔ چھوٹے بچوں اور پالتو جانوروں کو بند گاڑی میں نہ

چھوڑیں۔ دوپہر 12 بجے سے 3:30 بجے تک شدید دھوپ میں باہر جانے سے گریز کریں۔ گہرے

رنگ کے، موٹے اور چست کپڑے پہننے سے بچیں۔ اگر باہر درجہ حرارت زیادہ ہو تو جسمانی

مشقت سے پرہیز کریں۔ گرمی کے دوران کھانا پکانے کے لیے باورچی خانے کی کھڑکیاں اور

دروازے کھلے رکھیں تاکہ تازہ ہوا کا گزر ہو۔ کلکٹر اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ

اتھارٹی کے چیئرمین اشوک شنگارے اور ریذیڈنٹ ڈپٹی کلکٹر و چیف ایگزیکٹیو آفیسر

ڈاکٹر سندیپ مانے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے ان

ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان


 rajesh pande