بیوی کو ڈیفنس پارک بلایا اور گلا دبا کر قتل کردیا، ملزم پولیس کی حراست میں ہے۔
غازی آباد، 14 مارچ (ہ س)۔ تھانہ ٹیلا موڑ کے علاقہ میں شوہر نے پہلے بیوی کو ڈیفنس پارک میں بلایا اور پھر گلا دبا کر قتل کر دیا۔ اس کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔ بعد ازاں پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ڈیفنس
ط


غازی آباد، 14 مارچ (ہ س)۔ تھانہ ٹیلا موڑ کے علاقہ میں شوہر نے پہلے بیوی کو ڈیفنس پارک میں بلایا اور پھر گلا دبا کر قتل کر دیا۔ اس کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔ بعد ازاں پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ڈیفنس پارک میں میاں بیوی کی ملاقات ہوئی تو کسی بات پر جھگڑا ہوا۔ اسی جھگڑے پر شوہر نے بیوی کا گلا دبا کر قتل کردیا۔

اے سی پی سلونی اگروال نے بتایا کہ مرنے والی خاتون کا نام رینو شرما ہے۔ جو انل شرما کی بیوی ہے۔ رینو شرما ٹیلا موڑ تھانے کے تحت ڈیفنس کالونی میں کرائے کے مکان میں رہتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 14 مارچ کی رات انل نے اپنی بیوی رینو کو ڈیفنس پارک میں ملنے کے لیے بلایا تھا۔ اس دوران دونوں میں کسی بات پر جھگڑا اور لڑائی ہوئی اور لڑائی بڑھنے پر انل نے رینو کا گلا دبا کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ صبح رینو کی لاش ڈیفنس پارک میں پڑی ہوئی ملی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ انل کو پولیس کی تحویل میں لے لیا گیا ہے اور اس سے تفصیلی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ فیلڈ یونٹ کو موقع پر بلایا گیا ہے۔ مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande