علی گڑھ, 14 مارچ (ہ س)علی گڑھ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مسٹر سنجیو سمن نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ ہولی کا تہوار محفوظ اور پرامن طریقے سے منایا جائے، ضلع کا دورہ کیا اور امن و قانون کی صورتحال کا معائنہ کیا اور ڈیوٹی پر تعینات افسران/ملازمین کو بریفنگ دی اور ضروری ہدایات دیں۔ انھوں نے امن و امان کو متاثر کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایات دی اور کہا کہ ہولی کا تہوار باہمی ہم آہنگی اور محبت کے ساتھ منائیں۔ انھوں نے کہا کہ ہولی کے پیش نظر حساس اور مخلوط آبادی والے علاقوں میں خصوصی نگرانی اور چوکسی برقرار رکھنے اور امن و امان کو متاثر کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایات دی گئیں۔غٖورطلب ہے کہ ایس ایس پی خود سڑکوں پر نکل آئے اور ہولی کے تہوار کے دوران امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ