علی گڑھ, 14 مارچ (ہ س)علی گڑھ پولیس لائن میں ہولیکا دہن کا اہتمام کیا گیا- پولیس افسران/ملازمین نے پوجا کی اور ہولی کی مبارکباد دی۔تفصیلات کے مطابق علی گڑھ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مسٹر سنجیو سمن نے پولیس افسران،ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ پولیس لائن میں ہولیکا کو جلایا۔ انہوں نے ماتحت پولیس افسران اور ملازمین کے ساتھ روایتی رسومات کے مطابق پوجا ارچنا کی اور اس کے بعد پولیس اہل خانہ اور عام لوگوں میں مٹھائیاں اور گجیاں تقسیم کی گئیں۔ ایس ایس پی نے تمام پولیس فیملی کو ہولی کی مبارکباد دی۔اس موقع پر پولیس سٹی کے سپرنٹنڈنٹ مسٹر مریگانک شیکھر پاٹھک، پولیس سپرنٹنڈنٹ دیہات امرت جین، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ٹریفک مسٹر مکیش چند اتم، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کرائم مسز ممتا کریل، سرکل آفیسر میانک پاٹھک کے ساتھ تمام پولیس انسپکٹر (سی آئی پی) اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ