پونے کے منڈھوا علاقے میں 17 لاکھ روپے مالیت کا گانجا ضبط
پونے کے منڈھوا علاقے میں 17 لاکھ روپے مالیت کا گانجا ضبط پونے، 14 مارچ (ہ س)۔ پونے پولیس نے منڈھوا علاقے میں چھاپہ مار کر تقریباً 17 لاکھ روپے مالیت کا 28 کلو گرام گانجا ضبط کیا ہے۔ کرائم برانچ کے اینٹی نارکوٹکس اسکواڈ کو اطلاع مل
17 lakh worth of ganja seized in Pune


پونے کے منڈھوا علاقے میں 17 لاکھ روپے مالیت کا گانجا ضبط

پونے، 14 مارچ (ہ س)۔ پونے پولیس نے منڈھوا علاقے میں چھاپہ مار کر

تقریباً 17 لاکھ روپے مالیت کا 28 کلو گرام گانجا ضبط کیا ہے۔ کرائم برانچ کے

اینٹی نارکوٹکس اسکواڈ کو اطلاع ملی تھی کہ منڈھوا کے کورے گاؤں پارک روڈ پر ایک

کھلے پلاٹ میں گانجا رکھا گیا ہے۔ اس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس انسپکٹر

سدرشن گائیکواڑ، اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر نتن کمار نائک اور اینٹی نارکوٹکس اسکواڈ ٹو

کے پولیس کانسٹیبل آزاد پاٹل کی ٹیم نے چھاپہ مارا اور دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت پرمود

سدھاکر کامبلے (عمر 44، رہائشی قلعہ ویس، کرمالا، شولاپور) اور وشال دتہ پارکھے

(عمر 41، ساکن موہن نگر، وشرانت واڑی، پونے) کے طور پر کی ہے۔ دونوں کے قبضے سے 16

لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کی منشیات برآمد کی گئی ہے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے

خلاف منڈھوا تھانے میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان


 rajesh pande