ہولی اور رنگ پنچمی کا جوش اس وقت اپنے عروج پر ہے۔ عام لوگوں سے لے کر سیاست دانوں اور مشہور شخصیات تک، ملک بھر میں سبھی جوش و خروش سے ہولی منائیں گے۔ اسی طرح بالی ووڈ میں ہولی کی ایک خاص اہمیت ہے۔ بہت سی مشہور شخصیات اپنے گھروں پر ہولی مناتی ہیں۔ ہر سال کپور خاندان کی ہولی بحث کا موضوع بنی رہتی ہے۔ اس موقع پر رنبیر کپور کے دادا راج کپور کے ہولی کے تہوار خاص طور پریاد ہے۔ رنبیر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ہولی کے دوران کیوں ڈرتے تھے۔
رنبیر نے کہا، میرے دادا بہت شاندار طریقے سے ہولی پارٹیوں کا اہتمام کرتے تھے۔ میں بہت چھوٹا تھا، اس لیے میں اپنے اردگرد ہولی کے ماحول سے خوفزدہ رہتا تھا۔ ہر کوئی اپنے چہرے پر کالا یا کوئی اور رنگ لگاتا تھا۔ کوئی کہیں بھی پڑا نظر آتا۔ ہر کوئی کالے نیلے پیلے رنگوں میں نہا جاتا۔ میں یہ سارا ماحول دیکھ کر ڈر جاتا تھا۔
کپور خاندان کی ہولی پارٹی میں نہ صرف اداکار بلکہ کیمرہ مین، پروڈکشن اسٹاف اور عملے کے ارکان بھی شرکت کرتے۔ سب مل کر ہولی مناتے تھے۔ اس میں کوئی امتیاز نہیں تھا۔ اس پارٹی میں امیتابھ بچن اور نرگس جیسے تجربہ کار اداکاروں کے ساتھ کیمرے کے پیچھے کام کرنے والے تکنیکی ماہرین شرکت کرتے۔ رنبیر نے انکشاف کیا ہے کہ کپور خاندان میں ہولی کیسے منائی جاتی تھی۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی