راجہ مہیندر پرتاپ سنگھ یونیورسٹی کو انڈیایوتھ پارلیمنٹ 2025 پروگرام کی میزبانی کا موقع ملا
علی گڑھ, 13 مارچ (ہ س)۔ مرکزی حکومت کی نوجوانوں اور کھیلوں کی وزارت نے راجہ مہیندر پرتاپ سنگھ یونیورسٹی کو انڈیا یوتھ پارلیمنٹ2025 پروگرام کی میزبانی دی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر نریندر بہادر سنگھ کی قیادت میں18؍ سے25؍ سال کے نوجوانوں کو ودھان سبھا اور
راجہ مہیندر پرتاپ سنگھ یونیورسٹی کو انڈیایوتھ پارلیمنٹ 2025 پروگرام کی میزبانی کا موقع ملا


علی گڑھ, 13 مارچ (ہ س)۔ مرکزی حکومت کی نوجوانوں اور کھیلوں کی وزارت نے راجہ مہیندر پرتاپ سنگھ یونیورسٹی کو انڈیا یوتھ پارلیمنٹ2025 پروگرام کی میزبانی دی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر نریندر بہادر سنگھ کی قیادت میں18؍ سے25؍ سال کے نوجوانوں کو ودھان سبھا اور پارلیمنٹ میں معزز اراکین کے سامنے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا موقع ملے گا۔ شرکا کے رجسٹریشن کی آخری تاریخ17؍ مارچ ہے۔

پروگرام کے نوڈل آفیسر، پروفیسر نیتا وارشنے نے بتایا کہ یہ پروگرام ملک کی تمام ریاستوں کی مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں میںمنعقد کیا جا رہا ہے۔ راجہ مہندر پرتاپ سنگھ یونیورسٹی کو علیگڑھ میں ضلع سطح کے ایونٹ کے لیے بطورنوڈل ضلع منتخب کیا ہے۔ اسمیں علی گڑھ، بلند شہر اور سنبھل اضلاع کے18سے25؍سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے پہلے مائی بھارت پورٹل پر رجسٹر ہونا لازمی ہے۔ نوجوانوں کا انتخاب تین مرحلوں میں ہو گا۔ پہلے مرحلے میں، مائی بھارت پورٹل پر رجسٹر کرکے ترقیافتہ بھارت پر ایک منٹ کا ویڈیو اپ لوڈ کرنا ہوگا، 150؍ ویڈیو کا انتخاب کیا جائے گا اور 20 سے25؍ مارچ کے بیچ یونیورسٹی میں شرکت کے لیے مدعو کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں 10؍ منتخب نوجوانوں کو ودھان سبھا لکھنؤ میں ریاستی سطح کی یوتھ پارلیمنٹ اور تیسرے مرحلے میں نئی ​​دہلی میں پارلیمنٹ میں قومی سطح پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا موقع ملے گا۔ نوجوان کسی بھی زبان جیسے کہ ہندی، انگریزی وغیرہ میں اپنے خیالات کا اظہارکر سکتے ہیں۔ ترقی یافتہ بھارت کے متعلق ملک بھر کے نوجوانوں کے خیالات جاننے کے مقصد سے مرکزی حکومت کی طرف سے وکاسیت بھارت یوتھ پارلیمنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande