نئی دہلی،13مارچ (ہ س )۔
بھجن پورہ سب ڈویژن کے جعفرآباد پولیس اسٹیشن میں ہولی اور جمعے کی نماز کے حوالے سے ایک خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت کرتے ہوئے اے سی پی وویک تیاگی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں امن اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کے ساتھ ساتھ کی عوام کی شرکت انتہائی ضروری ہے اور میں آپ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ اگر کوئی بھی واقعہ پیش آیا تو اس کا فوری طور پر اسی جگہ سماجی شخصیات ختم کریں گے تاکہ وہ چنگاری آگ میں تبدیل نہ ہوجائے۔جعفرآباد پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او سریندر سنگھ نے کہا کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں، سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کی سماج دشمن ویڈیوز شیئر نہ کریں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے تہوار امن سے منانے کے انتظامات کریں۔ نارتھ ایسٹ ڈسٹرکٹ کی سول سیکورٹی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر فہیم بیگ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گھونڈہ چوک پر واقع مسجد عمر فاروق، روڈ نمبر ۶۶ مدرسہ باب العلوم، شیو مندر موج پور اور برہمپوری روڈ پر پولیس کی تعیناتی کے لیے خصوصی انتظام کیا جانا چاہیے۔ اس کے علاوہ ہماری شمع این جی او ر آر ڈبلیو اے کے رضا کار بھی اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔ موج پور آر ڈبلیو اے کے سریندر پاٹھک اور انل راول نے بھی ہولی اور رمضان کے تہواروں کو امن اور ہم آہنگی کے ساتھ منانے کی اپیل کی۔ شمع این جی او کے صدر مرزا شاہد چنگیزی نے دونوں کمیونٹی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تہوار ہماری گنگا جمنی تہذیب و ثقافت علامت ہے جسے بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ میٹنگ میں ڈاکٹر خورشید، منیر احمد، فیضان خان، سرتاج احمد، خالد نسیم، نوین وتس، رفن صدیقی، شباب صدیقی، یوسف بیگ، محمد اعمش بیگ وغیرہ موجود تھے۔ شمع این جی او کی جانب سے اے سی پی اور ایس ایچ او کو دہلی انتخابات کے دوران سیلم پور اسمبلی حلقہ میں امن برقرار رکھنے میں بہترین کام کرنے پر ٹرافی سے نوازا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais