ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک سے ڈسکاونٹ مانگے بغیر ٹیسلا گاڑی خرید لی
واشنگٹن،12مارچ(ہ س)۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کی حمایت میں نئی برینڈڈ ٹیسلا گاڑی خرید لی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لال رنگ کی نئی چمچماتی ہوئی ٹیسلا کمپنی کی گاڑی خریدی ہے۔اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ ٹیسلا کمپنی کے
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک سے ڈسکاونٹ مانگے بغیر ٹیسلا گاڑی خرید لی


واشنگٹن،12مارچ(ہ س)۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کی حمایت میں نئی برینڈڈ ٹیسلا گاڑی خرید لی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لال رنگ کی نئی چمچماتی ہوئی ٹیسلا کمپنی کی گاڑی خریدی ہے۔اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ ٹیسلا کمپنی کے سی ای او ایلون مسک بھی تھے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق گاڑی اصل قیمت پر ڈسکاونٹ مانگے بغیر 80 ہزار ڈالرز میں خریدی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گاڑی ایلون مسک کی الیکٹرک وہیکل کمپنی کی حمایت میں خریدی گئی ہے۔اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے ٹیسلا کی گاڑی خریدنے کا اعلان کیا تھا۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اپنے ڈونر اور قریبی ایڈوائزر ایلون مسک کی حمایت کے طور پر ٹیسلا گاڑی خریدوں گا، ایلون مسک امریکی قوم کے لیے بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande