امپھال، 12 مارچ (ہ س)۔ منی پور پولیس نے مختلف کارروائیوں میں مختلف انتہا پسند تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 11 ارکان کو گرفتار کیا ہے۔پولیس نے امپھال مشرقی ضلع کے کھورے چنگنگبم لیکے علاقے سے کے سی پی (پی ڈبلیو جی) کے دو سرگرم کارکنوں، کھونگبامتبم ناناو میتئی عرف کھنگنبا (25) اور کھیتریمیوم روشن سنگھ عرف کلر (25) کو گرفتار کیا ہے۔
اسی طرح منی پور پولیس اور 5/9 جی آر نے امپھال مشرقی ضلع کے سنجیمبم کھلین گاوں کے پاس سے کے وائی کے ایل کے ایک سرگرم رکن کونجنگ بم ایبوتونچا میتی (54) کو گرفتار کیا۔ وہ جبراً وصولی میں ملوث تھا۔ اس کے پاس سے 7.62 ایم ایم اے کے رائفل کی 45 گولیاں، ایک موبائل فون اور ایک پرس ضبط کیا گیا۔
اس کے علاوہ پولیس نے وشنو پور ضلع کے کمبی- پی ایس علاقے سے پی آر ای پی اے کے (پرو) کے ایک کیڈر لیشرام ٹومبا عرف سریش میتی (36) کو گرفتار کیا، جو کاکچنگ اور وشنو پور اضلاع کے لوگوں سے جبری وصولی میں ملوث تھا۔ اس کے پاس سے ایک ہزار روپے نقد اور ایک موبائل فون ضبط کیا گیا۔
لمسانگ پی ایس، امپھال مغربی ضلع کے تیرا یورک علاقے میں کے سی پی (پی ڈبلیو جی) کے سات سرگرم ارکان پر چھاپہ مارا گیا اور سات فعال ارکان کو گرفتار کیا گیا۔ ان میں پیبم بشورجیت سنگھ (27)، کیشم بشورجیت سنگھ (28)، ویرپم پریمانند سنگھ (37)، یامبم شیتل سنگھ (35)، ڈبلیو ایم عارف خان (24)، واہنگ بام موموچا میتی (37) اور لوئتنگ بام ہیمبا سنگھ (35) شامل ہیں۔ ان کے پاس سے اسلحہ، گولہ بارود، موبائل فون، آدھار کارڈ، ووٹر شناختی کارڈ اور دو چار پہیہ گاڑیاں برآمد کی گئیں۔
اس کے علاوہ اتراکھنڈ میں پہلے گرفتار کیے گئے تین افراد کو منی پور پولیس کے ذریعہ امپھال لایا گیا۔ یہ ملزمان فروری 2025 میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ کے استعفیٰ کے بعد منی پور کے کچھ ارکان اسمبلی کو فون کر کے بھاری رقم کا مطالبہ کر رہے تھے اور وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے حمایت کا وعدہ کر رہے تھے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت اویس احمد (19، اتر پردیش)، گورو ناتھ (19، مشرقی دہلی) اور پریانشو پنت (19، مشرقی دہلی) کے طور پر کی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن