دہلی میں ووٹنگ جاری، وزیر اعظم مودی کی اپیل - پہلے متدان، پھر جلپان
نئی دہلی، 5 فروری (ہ س)۔ قومی دارالحکومت دہلی کی تمام 70 اسمبلی سیٹوں کے لیے آج صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوئی۔ کئی پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹروں کی لمبی قطاریں ہیں۔ دہلی پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔ چپے چپے پر جوان تعینات ہیں۔
اس بار دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی، عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان سہ رخی مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ آپ سربراہ اروند کیجریوال نئی دہلی اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے پرویش ورما اور کانگریس کے سندیپ دیکشت کے خلاف مقابلہ کر رہے ہیں۔ کالکاجی میں وزیر اعلیٰ آتشی، بی جے پی کے رمیش بدھوڑی اور کانگریس کی الکا لامبا میدان میں ہیں۔ دہلی کی تمام اسمبلی سیٹوں کے لیے 699 امیدوار میدان میں ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس پر لکھا ہے، ’’آج دہلی اسمبلی انتخابات میں تمام سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہوگی۔ میں یہاں کے ووٹروں سے گزارش کرتا ہوں کہ جمہوریت کے اس تہوار میں پورے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کریں اور اپنا قیمتی ووٹ ڈالیں۔ اس موقع پر میری طرف سے ان تمام نوجوان دوستوں کو خصوصی مبارکباد جو پہلی بار ووٹ ڈالنے جا رہے ہیں۔ یاد رکھنا - پہلے متدان، پھر جلپان!‘‘
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن