آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان 
دبئی، 05 فروری (ہ س)۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقد ہونے والی آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان میں کراچی، لاہور اور راولپنڈی اور
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان


دبئی، 05 فروری (ہ س)۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقد ہونے والی آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان میں کراچی، لاہور اور راولپنڈی اور متحدہ عرب امارات میں دبئی میں کھیلے جانے والے 8 ٹیموں کے اس ٹورنامنٹ کے لیے 12 امپائرز اور تین میچ ریفریز کے ناموں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔آئی سی سی کے مطابق، 108 مردوں کے ون ڈے میچوں کے تجربہ کار اور 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں امپائرنگ کرنے والے رچرڈ کیٹلبرو ان چھ امپائروں میں شامل ہیں جو ایک بار پھر چیمپئنز ٹرافی میں واپس آ رہے ہیں۔ کیٹلبرو کے علاوہ، کرس گیفنی، کمار دھرماسینا، رچرڈ ایلنگ ورتھ، پال ریفل اور راڈ ٹکر وہ دیگر ہیں جنہیں 2017 میں بھی شامل کیا گیا تھا۔احمد آباد میں کھیلے گئے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میںکیٹل بورو اورالنگورتھ نے امپائرنگ بھی کی۔ ان کے ساتھ بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں امپائرنگ کرنے والے مائیکل گف، ایڈرین ہولڈسٹاک، احسن رضا، شرف اللہ ابن شاہد، ایلکس وارف اور جوئل ولسن بھی ہیں۔ ریفریوں کی تین رکنی ٹیم میں ڈیوڈ بون، رنجن مدوگالے اور اینڈریو پائکرافٹ شامل ہیں۔ بون نے 2017 کے فائنل کی ریفری کی جبکہ پائکرافٹ نے بھی ٹورنامنٹ کی ریفری کی۔شان ایزی (آئی سی سی کے سینئر منیجر - امپائرز اور ریفریز) نے کہا: ہمیں آنے والی مینز چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنے پینل آف میچ آفیشلز کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ یہ ایک باوقار ٹیم ہے، جس کی مہارت اس ہائی پروفائل ٹورنامنٹ میں قابل قدر ثابت ہوگی۔ ہم ہمیشہ کسی بھی ایونٹ کے لیے موزوں ترین اور اہل آفیشلز کا نام دینے کی کوشش کرتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ یہ گروپ پاکستان اور یو اے ای میں ہونے والے میچوں میں اچھا کام کرے گا۔ میں اس کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ ایک یادگار ٹورنامنٹ ہوگا۔امپائرز: کمار دھرماسینا، کرس گفانی، مائیکل گف، ایڈرین ہولڈسٹاک، رچرڈ ایلنگ ورتھ، رچرڈ کیٹلبرو، احسن رضا، پال ریفل، شرف اللہ ابن شاہد، روڈنی ٹکر، ایلکس وارف، جوئل ولسن۔میچ ریفریز: ڈیوڈ بون، رنجن مدوگالے، اینڈریو پائکرافٹ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande