نوئیڈا کے تین اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی
گوتم بدھ نگر، 05 فروری (ہ س)۔ اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع کے نوئیڈا میں واقع تین پرائیویٹ اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ جس کے بعد پولیس، انتظامیہ اور والدین میں کھلبلی مچ گئی ۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ڈاگ اسکواڈ موقع پر پہنچ گئے او
Threat to blow three Schools by Bomb in Noida


گوتم بدھ نگر، 05 فروری (ہ س)۔ اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع کے نوئیڈا میں واقع تین پرائیویٹ اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ جس کے بعد پولیس، انتظامیہ اور والدین میں کھلبلی مچ گئی ۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ڈاگ اسکواڈ موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات کی۔ا سکولوں کو خالی کرا لیا گیا ۔

پولیس کے مطابق نوئیڈا کے تین پرائیویٹ اسکول ہیریٹیج، میور اسکول اور اسٹیپ بائی اسٹیپ اسکول کو آج صبح ای میل کے ذریعے بم کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔ جس کے بعد پولیس انتظامیہ اور بچوں کے والدین میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کی بھاری نفری اور انسدادی دستے نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ پولیس، فائر بریگیڈ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر موجود ہیں۔ اب تک کسی بھی اسکول سے کوئی قابل اعتراض چیز نہیں ملی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande