جموں, 5 فروری (ہ س)۔
جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے سربراہ غلام نبی آزاد نے آج اپنے سینئر ساتھیوں کے گھروں کا دورہ کیا اور ان کے عزیزوں کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔بیان کے مطابق، سابق وزیر اعلیٰ نے جموں میں جُگل کشور شرما اور وِشال گپتا کی رہاش گاہ کا دورہ کر کے ان سے اظہار تعزیت کیا۔
بعد ازاں، وہ سابق رکنِ پارلیمنٹ شمشیر سنگھ منہاس کے گھر بھی گئے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔پارٹی کے بیان میں کہا گیا کہ غلام نبی آزاد نے ان دوروں کے دوران مرحومین کے لیے دعا کی اور مشکل گھڑی میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر